کوئلے کی وزارت
مئی2025 میں ذاتی اورتجارتی کانکنی سے ماہانہ پیداوار اور ترسیل
Posted On:
02 JUN 2025 4:40PM by PIB Delhi
مئی 2025 کے مہینے کے لیے ذاتی اورتجارتی کانکنی سے کوئلے کی پیداوار میں مضبوط کارکردگی کامشاہدہ کیا گیا ہے۔مئی 2025 میں کل 16.432 ملین ٹن کوئلہ پیدا ہوا، جو کہ مئی 2024 کے مقابلے میں 24.57 فیصد سالانہ اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
اس دوران پیداوار کے ساتھ ساتھ کوئلے کی ترسیل میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مئی 2025 میں مجموعی طور پر 17.499 ملین ٹن (میٹرک ٹن) کوئلہ برآمدکیا گیا، جو کہ گزشتہ سال مئی 2024 کی ترسیل سے زیادہ ہے۔ یہ مئی 2024 کے مقابلے میں 13.763 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔پیداوار اور ترسیل میں اضافہ بجلی، اسٹیل، اور سیمنٹ جیسی اہم صنعتوں کو کوئلے کی مستقل فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔
مزید برآں مئی کے مہینے کے دوران تین اہم منظوریوں کی تکمیل ہوئی، جن میں اسٹیج-I اور اسٹیج-II کی جنگلاتی منظوریوں کے ساتھ مختلف کوئلہ بلاکس کے لیے کانکنی کی لیز کا اجراء شامل ہے۔
علاوہ ازیں، 29 مئی 2025 کو چھ کوئلہ بلاکس کے لیے ویسٹنگ آرڈرز پر دستخط کیے گئے۔ یہ بلاکس چھ مختلف ریاستوں میں واقع ہیں: مہاراشٹر (1بلاک)، اوڈیشہ (1)، چھتیس گڑھ (2)، جھارکھنڈ (1)، اور مدھیہ پردیش (1)، اور یہ تمام بلاکس نیلامی کی گیارہویں قسط کے تحت آتے ہیں۔
یہ مثبت پیش رفت وزارت کوئلہ کی جانب سے کوئلے کی پیداوار میں اضافے اور خود انحصار بھارت (آتم نربھر بھارت) کے وژن میں شراکت کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کو اجاگر کرتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ح۔اش ق
Urdu No. 1366
(Release ID: 2133326)