دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نقشہ صلاحیت سازی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز


دو جون سے، پانچ قومی مراکزِ فضیلت میں کیا جائے گا

Posted On: 01 JUN 2025 12:34PM by PIB Delhi

محکمہ زمینی وسائل (ڈی او ایل آر) ، وزارت دیہی ترقی، حکومت ہند، 2 جون 2025 سے ملک کے پانچ قومی مراکزِ فضیلت میں نقشہ  پروگرام کے تحت صلاحیت سازی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گا۔ نقشہ پروگرام کا پہلا مرحلہ، مئی 2025 میں کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، جس میں نقشہ میں حصہ لینے والی ریاستوں/مرکزی حکومت کے زیر انتظام علاقوں کے 160 ماسٹر تربیت سازوں کی تربیت شامل تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/logoO7I8.jpg

اس تربیتی پروگرام کا افتتاح 2جون 2025 کو صبح 10 بجے محکمہ زمینی وسائل کے سکریٹری جناب منوج جوشی ورچوئل طور پر کریں گے۔ اس تربیتی مرحلے کے تحت، 157شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بیز) سے 304شہری و ضلعی سطح کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ یہ افسران شہری املاک کے مؤثر سروے کے لیے جدید جیو اسپیشل ٹیکنالوجیز کے استعمال کی عملی تربیت حاصل کریں گے۔ یہ تربیتی پروگرام 2جون 2025 سے شروع ہو کر ایک ہفتے تک جاری رہے گا، اور درج ذیل قومی مراکزِ فضیلت میں منعقد کیا جائے گا:

  1. لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) ، مسوری، اتراکھنڈ۔
  2. یشونت راؤ چاوان اکیڈمی آف ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن (وائی اے ایس ایچ اے ڈی اے) ، پونے، مہاراشٹر۔
  3. نارتھ ایسٹ ریجن سینٹر آف ایکسیلنس، گوہاٹی، آسام۔
  4. مہاتما گاندھی اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (ایم جی ایس آئی پی اے) ، چندی گڑھ، پنجاب۔
  5. ایڈمنسٹریٹو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (اے ٹی آئی) ، میسور، کرناٹکا۔

یہ تربیت شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز) کے افسران اور فیلڈ اسٹاف کو نقشہ پروگرام کے تحت اعلیٰ معیار کے زمینی سروے کی نگرانی کے لیے ضروری تکنیکی اور عملی مہارتوں سے لیس کرنے کا مقصد رکھتی ہے۔

تربیتی ماڈیولز میں پروگرام کے فریم ورک، جی این ایس ایس اور ای ٹی ایس کی بنیاد پر سروے کے طریقۂ کار، ویب جی آئی ایس ایپلیکیشن، زمین کے پلاٹوں کی نقشہ سازی، اور زمینی سروے کے قانونی و انتظامی پہلو شامل ہیں۔

نقشہ کے بارے میں

بھارت کی شہری آبادی 2031 تک 600 ملین سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، جس کے پیش نظر جدید، قابل تصدیق اور آسانی سے قابل رسائی زمین کے ریکارڈز کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ نقشہ پروگرام اسی چیلنج کو ایک جرأت مندانہ، ٹیکنالوجی پر مبنی طریقہ کار کے ذریعے حل کرتا ہے۔

نقشہ پروگرام کو محکمہ زمینی وسائل (ڈی او ایل آر) ، حکومت ہند، سروے آف انڈیا، این آئی سی ایس آئی، ایم پی ایس ای ڈی سی اور پانچ قومی مراکزِ فضیلت کے اشتراک سے پائلٹ پروگرام کے طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔

نقشہ پروگرام ملک بھر کی 27 ریاستوں اور 3 مرکزی علاقوں کے 157 شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز) میں شروع کیا جا چکا ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 1332


(Release ID: 2133124)