وزارت دفاع
ایئر مارشل جسویر سنگھ مان، اے وی ایس ایم، وی ایم نے بھارتیہ فضائیہ کی مغربی کمان کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا
Posted On:
01 JUN 2025 11:48AM by PIB Delhi
ایئر مارشل جسویر سنگھ مان نے یکم جون 2025 کو بھارتی فضائیہ کی مغربی فضائی کمان کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا۔ ایئر مارشل قومی دفاعی اکیڈمی کے سابق طالب علم ہیں اور انہیں 16 دسمبر 1989 کو بھارتیہ فضائیہ میں جنگی پائلٹ کے طور پر کمیشن کیا گیا تھا۔ وہ بنیادی طور پر مختلف اقسام کے لڑاکا طیاروں پر 3000 سے زائد گھنٹوں کی پرواز کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ ایک ماہر پائلٹ اٹیک انسٹرکٹر بھی ہیں۔ اپنی فعال سروس کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن کی قیادت کی، ایک فرنٹ لائن بیس پر چیف آپریشنز آفیسر کے طور پر کام کیا، اور وہ ایک ممتاز فائٹر بیس کے ایئر آفیسر کمانڈنگ بھی رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے فضائی ہیڈکوارٹروں اور کمانڈ ہیڈکوارٹروں پر کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ایئر آفیسر نے 2017 میں جمہوریہ سنگاپور ایئر فورس اور 2018 میں امریکی فضائیہ کے ساتھ مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کی قیادت کی۔ انہوں نے وسطی فضائی کمان میں سینئر آفیسر اِن چارج انتظامیہ اور ایئر ڈیفنس کمانڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
ایئر مارشل موصوف دفاعی خدمات کے اسٹاف کالج اور لندن (برطانیہ) کے ممتاز رائل کالج آف دفاعی مطالعات کے فارغ التحصیل بھی ہیں۔ مغربی فضائی کمان میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وہ فضائی ہیڈکوارٹروں میں ڈائریکٹر جنرل (اسلحہ نظام) کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ ایئر آفیسر کو صدرِ جمہوریہ ہند کی جانب سے اتی وشِشت سیوا میڈل اور وایو سینا میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔

******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 1330
(Release ID: 2133104)