مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 2024-25 کے دوران مثالی خدمات کے لیے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گرامین ڈاک سیوکوں کی مرکزی وزیر مواصلات کے ساتھ بات چیت

Posted On: 30 MAY 2025 5:59PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک نے آج مالی سال 2024-25 کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گرامین ڈاک سیوکوں (جی ڈی ایس) کی عزت افزائی کر کے ان کے قابل ستائش تعاون کا جشن منایا۔ مواصلات کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے نئی دہلی میں منعقدہ میٹنگ میں شرکا سے ذاتی طور پر بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران محکمہ ڈاک کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔

 

Image

 

اس تقریب کا مقصد جی ڈی ایس کی کوششوں کو تسلیم کرنا اور انھیں مرکزی وزیر کے ساتھ ذاتی طور پر بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ ملک بھر کے تمام 23 پوسٹل سرکل سے کل 33 جی ڈی ایس نے اس تقریب میں حصہ لیا جو کہ انڈیا پوسٹ کے ذریعے پیش کیے جانے والے متنوع اور وسیع دیہی منظرنامے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

 

 

مرکزی وزیر نے جی ڈی ایس کے اہم کردار کی تعریف کی جو دیہی ہندوستان میں پوسٹل نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ چونکہ جی ڈی ایس محکمہ کی نچلی سطح پر کام کرتا ہے، ان کا تعاون پورے ملک میں ڈاک اور مالیاتی خدمات کی فراہمی میں اہم ہے۔ انھوں نے ان کے عزم اور لگن کی تعریف کی اور کہا کہ جی ڈی ایس پر گاؤں کے ہر فرد کو مکمل بھروسہ ہے اور جی ڈی ایس خاندان کے ہر فرد کو جانتا ہے اور پوری کمیونٹی کے ساتھ گہرا تعلق برقرار رکھتا ہے۔ یہ انوکھا تعلق جی ڈی ایس کو نہ صرف سروس فراہم کرنے والا بناتا ہے بلکہ دیہی برادری کے قابل بھروسہ ارکان بھی بناتا ہے۔

تقریب کے دوران، گرامین ڈاک سیوکوں نے زمین سے اپنے تجربات اور متاثر کن کہانیوں کا اشتراک کیا۔ انھیں محکمہ ڈاک کا ایک اہم ستون قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے جذباتی موازنہ کرتے ہوئے کہا، ”جس طرح ایک گاؤں کا چوکیدار نہ صرف لوگوں کا محافظ ہوتا ہے بلکہ ہر گھر کے ساتھ گہرا جذباتی تعلق بھی رکھتا ہے، اسی طرح ایک جی ڈی ایس ہر گھر کے ساتھ دلی تعلق رکھتا ہے۔ ان کے بے مثال تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر نے مزید کہا، ”میرے گرامین ڈاک سیوکوں کے ذریعے، ’ڈاک سیوا، جن سیوا‘ کا جذبہ بیدار کیا جا رہا ہے۔“ انہوں نے ان کی لگن کی تعریف کی اور ملک کی تعمیر میں ان کے کردار کو بے مثال قرار دیا۔

 

 

جی ڈی ایس کے تعامل اور تجربے کی تفصیلات ویب لنک پر حاصل کی جا سکتی ہیں:

 

********

ش ح۔ ف ش ع

U: 1309


(Release ID: 2132895)
Read this release in: Tamil , English , Hindi