وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے تین ڈی پی ایس یوز کو منی رتن درجہ دینے کی منظوری دی
میونیشنز انڈیا لمیٹڈ (ایم آئی ایل)، آرمرڈ وہیکلز نگم لمیٹڈ(اے وی این ایل) اور انڈیا آپٹل لمیٹڈ (آئی او ایل) اب منی رتن کمپنیاں ہیں
Posted On:
29 MAY 2025 8:32PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے میونیشنز انڈیا لمیٹڈ (ایم آئی ایل)، آرمرڈ وہیکلز نگم لمیٹڈ(اے وی این ایل) اور انڈیا آپٹل لمیٹڈ (آئی او ایل) کے لیے "منی رتن" درجہ اول کی منظوری دی ہے۔ ان ڈی پی ایس یوز کو تین سال کے مختصر عرصے میں سرکاری ادارے سے منافع کمانے والی کارپوریٹ کمپنی میں تبدیل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے، وزیر دفاع نے ایم آئی ایل، اے وی این ایل اور آئی او ایل کی انتظامیہ کی طرف سے کمپنی کے کاروبار کو بڑھانے، ملک میں ہی زیادہ سے زیادہ سازوسامان تیار کرنے اور منی رتن (درجہ اول) کے درجے کے لیے دیگر کارکردگی کے معیارات کو پورا کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
میونیشنز انڈیا لمیٹڈ نے اپنے قیام کے بعد سے اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں، جن میں مالی سال 22-2021 (دوسری ششماہی) میں 2571.6 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 25-2024 میں 8282 کروڑ روپے (عارضی) کی شاندار فروخت شامل ہے۔ برآمدی محاذ پر، ایم آئی ایل نے مالی سال 22-2021 (دوسری ششماہی) میں 22.55 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 25-2024 میں 3081 کروڑ روپے (عارضی) کی ترقی حاصل کی ہے۔ ایم آئی ایل کی اہم مصنوعات میں چھوٹے، درمیانہ اور بڑے کیلیبر کے گولہ بارود، مارٹر، راکٹ، ہینڈ گرنیڈ وغیرہ شامل ہیں، جن میں ابتدائی مرکبات، پروپیلنٹس اور ہائی ایکسپلوزیو کا گھریلوسطح پر تیاری شامل ہے۔
آرمرڈ وہیکلز نگم لمیٹڈ نے مالی سال 22-2021 (دوسری ششماہی) میں 2569.26 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 25-2024 میں 4986 کروڑ روپے (عارضی) کی فروخت میں نمایاں ترقی دیکھی ہے۔ اے وی این ایل نے تینوں پلیٹ فارمز یعنی ٹی-72، ٹی-90 اور بی ایم پی II کے لیے انجنوں کو 100 فیصد مقامی سطح پر تیارکیے ہیں ۔ اے وی این ایل کی اہم مصنوعات میں بکتر بند/ جنگی گاڑیاں (ٹی--90، ایم بی ٹی ارجن، انفنٹری جنگی گاڑیاں بی ایم پی-II ساراتھ' وغیرہ)، معاون گاڑیاں ایم پی وی، اے ای آر وی وغیرہ) اور دفاعی نقل و حرکت کے حل (اسٹالین، ایل پی ٹی اے وغیرہ) شامل ہیں۔
انڈیا آپٹل لمیٹڈ نے گزشتہ تین سالوں میں اپنی فروخت کو 22-2021 (دوسری ششماہی) میں 562.12 کروڑ روپے سے بڑھا کر مالی سال 25-2024 میں 1541.38 کروڑ روپے (عارضی) تک پہنچایا ہے۔ آئی او ایل کی اہم مصنوعات میں آپٹو-الیکٹرانک نظام اور وژن آلات شامل ہیں جو زمینی نظام کے پلیٹ فارمز اور ہتھیاروں جیسے کہ جنگی ٹینک ٹی-90، ٹی-72، انفنٹری جنگی گاڑی بی ایم پی -II، آرٹلری گن، نیول گن وغیرہ میں استعمال ہوتے ہیں۔
ایم آئی ایل، اے وی این ایل اور آئی او ایل کو منی رتن درجہ حاصل ہونے سے ان کمپنیوں کو دفاعی پیداوار اور برآمدات میں تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے اور نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے مزید بااختیار بنایا جائے گا۔
کام کرنےکی خودمختاری، کارکردگی کو بڑھانے اور نئی ترقی کی صلاحیت اور اختراع کو اجاگر کرنے کے لیے، سابقہ آرڈننس فیکٹری بورڈ (او ایف بی ) کو یکم اکتوبر 2021 سے سات دفاعی پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں تبدیل کیا گیا، جن میں یہ تین ڈی پی ایس یوز شامل ہیں۔ جہاں ایم آئی ایل اور اے وی این ایل شیڈول ’اے‘ کے نئے دفاعی پبلک سیکٹر انٹرپرائز (ڈی پی ایس یو) ہیں، وہیں آئی او ایل محکمہ دفاعی پیداوار (ڈی ڈی پی) کے انتظامی کنٹرول کے تحت شیڈول’ بی‘ کا ڈی پی ایس یو ہے۔
********
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U : 1265)
(Release ID: 2132564)