اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم ڈی ایف سی کے زیر اہتمام کاروباری کانفرنس کا انعقاد

प्रविष्टि तिथि: 28 MAY 2025 11:57AM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت کے تحت حکومت ہند کے ایک ادارے نیشنل مائنارٹی ڈیولپمنٹ اینڈ فنانس کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی)، نے ممبئی کے یشونت راؤ چوہان سینٹر میں ’’اقلیتوں کے لیے کاروبار کے فروغ‘‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔

کانفرنس میں وزارتِ اقلیت امور کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار کی شرکت باعثِ اعزاز رہی۔

کانفرنس میں دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں، جن میں پدم شری انعام یافتہ ڈاکٹر ملند کامبلے، دلت انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈی آئی سی سی آئی) کے قومی صدر جناب روی کمار نرّہ اور این ایم ڈی ایف سی کی چیئرپرسن و منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر آبھا رانی سنگھ شامل تھیں۔

تقریب کے دوران نوجوان کاروباری افراد نے اپنے تجربات اور خیالات پیش کیے، جنہوں نے نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ (این ایس آئی سی)، ڈی آئی سی سی آئی، کینرا بینک اور این ایم ڈی ایف سی کی رہنمائی اور تعاون سے متاثر ہو کر اپنے کاروباری سفر کا آغاز کیاہے۔

********

ش ح۔ت ف۔ ش ہ ب

U-1223


(रिलीज़ आईडी: 2132287) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी