وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے ’ PadhAI: تعلیم میں اے آئی پر کنکلیو‘ میں اختتامی خطاب کیا


اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کی انسانی ذہانت اے آئی انقلاب کی قیادت کرے – جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 28 MAY 2025 8:43PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں سنٹر آف پالیسی ریسرچ اینڈ گورننس (سی پی آر جی) کے زیر اہتمام ”PadhAI: ایجوکیشن میں اے آئی پر کنکلیو“ کے اختتامی اجلاس میں اختتامی خطاب کیا۔ جناب چامو کرشنا شاستری، چیئرمین، بھارتیہ بھاشا سمیتی، وزارت تعلیم؛ ڈائریکٹر، سی پی آر جی، ڈاکٹر رامانند اور دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب پردھان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت صرف ایک ٹیکنالوجی نہیں ہے بلکہ یہ اختراع کے لیے ایک محرک ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ہمدردی اور ٹیکنالوجی کے درمیان ایک پل ہے۔ جناب پردھان نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کی انسانی ذہانت اے آئی انقلاب کی قیادت کرے۔

Image

Image

جناب پردھان نے اے آئی پر حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات کا بھی ذکر کیا، جیسے اے آئی میں سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام اور ہندوستانی زبانوں میں اے آئی کا فائدہ اٹھانے اور کلاس روم میں تنقیدی سوچ کو فروغ دینے کا اعلان کیا۔ انھوں نے زور دیا کہ اسکولی تعلیم میں اے آئی کو شامل کرنا اب اختیاری نہیں ہے بلکہ یہ ضروری ہے۔ انھوں نے ماہرین تعلیم اور تکنیکی ماہرین سے خیالات پر غور کرنے اور AI کے بارے میں پالیسی کی سفارشات کے ساتھ آنے کا مطالبہ کیا۔

پڑھائی کانکلیو دو دن پر محیط ہے، جس نے ہندوستانی تعلیم کے مستقبل کی تشکیل میں AI کے کردار کے بارے میں متنوع بصیرت کو آگے بڑھایا۔ مقررین نے اس بات کا جائزہ لیا کہ کس طرح AI سیکھنے کو کلاس روم سے آگے بڑھا رہا ہے، اعلیٰ تعلیم کو تبدیل کر رہا ہے اور موجودہ اداروں میں رکاوٹوں کو دور کر رہا ہے۔

نامور مقررین میں جناب جیتن پرساد، کامرس اور صنعت اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی، حکومت ہند کے وزیر مملکت، جناب آشیش سود، وزیر داخلہ، بجلی، شہری ترقی، تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور تربیت اور تکنیکی تعلیم، این سی ٹی حکومت دہلی؛ ڈاکٹر ونیت جوشی، سکریٹری، محکمہ اعلیٰ تعلیم، حکومت ہند اور چیئرمین، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن؛ جناب ابھیشیک سنگھ، سی ای او، انڈیا اے آئی مشن؛ پروفیسر پنکج اروڑہ، چیئرپرسن، نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن؛ پروفیسر انیل سہسر بدھے، چیئرمین، نیشنل ایجوکیشنل ٹیکنالوجی فورم؛ پروفیسر یوگیش سنگھ، وائس چانسلر، دہلی یونیورسٹی؛ جناب سنجیو بکچندانی، شریک بانی، انفو ایج اور ڈاکٹر رشمی داس، چیئرپرسن، ہیگاشی آٹزم اسکول، دہلی شامل تھے۔

*****

ش ح۔ ف ش ع

U: 1208


(Release ID: 2132216)
Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil