سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
بھارتی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی )نے قومی شاہراہ 48 کے دہلی – گروگرام سیکشن پر ٹریفک بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کے لیے دوارکا ایکسپریس وے پر واقع انڈرپاسوں کی آزمائش کا آغاز کیا
Posted On:
28 MAY 2025 6:55PM by PIB Delhi
قومی شاہراہ 48 کے دہلی – گروگرام سیکشن پر ٹریفک آمدو رفت میں بہتری لانے اور بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کے لیے، این ایچ اے آئی نے 29مئی 2025 سے دوپہر 12 بجے سے شام پانچ بجے تک روزانہ، دوارکا ایکسپریس وے کے دہلی سیکشن پر ٹنل اور انڈر پاسوں کو آزمائش کے لیے کھول دیا ہے۔ یہ ٹرائل دہلی این سی آر خطے میں نقل و حمل کو بہتر بنانے اور ٹریفک بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کی جانب ایک قابل ذکر پہل قدمی کے طور پر اجاگر ہے۔ آزمائش کے لیے کھولے جانے والے ان انڈر پاسوں میں وہ کم اونچائی والی ٹنل بھی شامل ہے جو دوارکا/ یشوبھومی کو ایئر پورٹ انڈرپاسوں کے توسط سے ہوائی اڈے سے مربوط کرتی ہے، اور اس کے برعکس۔ علاوہ ازیں، مسافرین کم اونچائی والی ٹنل اور دائیں جانب انڈرپاس کے توسط سے دوارکا/یشوبھومی سے گروگرام (سرہول کی جانب) کی جانب سفر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، دائیں جانب موڑ والے انڈرپاس کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈے کے انڈرپاسوں کا استعمال ٹرمنل 3 سے گروگرام (سرہول کی جانب) جانے کے لیے کیا جا سکتاہے۔
ٹرائل کی یہ مدت این ایچ اے آئی کو ٹریفک نقل و حمل ، سلامتی سے متعلق اقدامات ، اور بنیادی ڈھانچے کی اثر انگیزی کی نگرانی اور جائزہ لینےمیں مدد فراہم کرے گی، تاکہ اسے شہر کے نقل و حمل نیٹ ورک کے ساتھ بآسانی مربوط کیا جا سکے۔ اس ٹنل میں 4.5 میٹر تک کی اونچائی والی گاڑیاں داخل ہو سکیں گی، جبکہ کم رفتار سے دوڑنے والی گاڑیاں جیسے دوپہیہ گاڑیاں، تین پہیہ گاڑیاں اور ایسی گاڑیاں جن میں آتش گیر مادہ لدا ہوا ہو ، مثلاً تیل کے ٹینکرس، کو ٹنل اور انڈر پاس کے نیچے سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس ٹنل کے 5 جون 2025 سے مکمل طور پر مصروف عمل ہوجانے کا قوی امکان ہے۔
ٹنل کو جدید انجینئرنگ اور حفاظتی خصوصیات کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس ٹنل میں سی سی ٹی وی نگرانی، ایک مکمل طور پر وقف کنٹرول روم کے علاوہ ، مسافروں کی حفاظت اور اثرانگیزی کو یقینی بنانے کے لیے باہر نکلنے کے ہنگامی راستے بھی ہیں۔
ٹنل کا اہم مقام پر واقع ہونا اور ترتیب سے روزانہ مسافروں کی بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا اور دوارکا ایکسپریس وے کو اندرا گاندھی بین الاقوامی (آئی جی آئی) ہوائی اڈے سے جوڑ کر سطحی سڑکوں پر بوجھ کم ہوگا اور بھیڑ میں کمی آئے گی۔
ایک مرتبہ مصروف عمل ہو جانے کے بعد، انڈر پاسز آئی جی آئی ہوائی اڈے کو کم اونچائی والی سرنگ کے ذریعے متبادل کنیکٹیویٹی فراہم کریں گے، جس سے دہلی، گروگرام اور شمالی شہروں کے درمیان رابطے میں بہتری آئے گی۔ یہ گروگرام، وسنت کنج، دوارکا، علی پور جیسے اہم علاقوں کے درمیان ٹریفک آمدورفت کو ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ دہلی-این سی آر میں اور اس کے آس پاس کے دیگر راہداریوں کے ساتھ رابطے کو بڑھانے میں مدد کرے گا تاکہ گروگرام، فرید آباد، اور مانیسر سے شمالی مقامات جیسے سونی پت، پانی پت، اور چنڈی گڑھ کی جانب ٹریفک کی بغیر کسی رکاوٹ کی نقل و حرکت کو آسان بنایا جا سکے۔



AIRPORT UNDERPASSES


**********
(ش ح –ا ب ن- ت ع )
U.No:1204
(Release ID: 2132169)