وزارت دفاع
چھٹے 25 ٹی بولارڈ پل ٹگ ‘سَبل’ کی لانچنگ (یارڈ 340)
Posted On:
28 MAY 2025 3:04PM by PIB Delhi
چھٹے 25 ٹی بولارڈ پل (بی پی) ٹگ ‘‘سَبل’’ کی لانچنگ 27 مئی 2025 کو کولکتہ میں میسرزٹی آر ایس ایل،کولکاتہ میں انجام پائی۔ اس موقع پر کموڈور ایس سری کمار، ڈبلیو پی ایس، کولکتہ بطور مہمانِ خصوصی موجود تھے۔
یہ ٹگز چھ 25 ٹی بولارڈ پل ٹگز کی تعمیر کے معاہدے کا حصہ ہیں، جو کہ 12 نومبر 2021 کو میسرزٹِٹاگڑ ریل سسٹمز لمیٹڈ(ٹی آرایس ایل)، کولکتہ کے ساتھ طے پایا تھا۔ ان ٹگز کو مکمل طور پر مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے، اور یہ انڈین ریجسٹر آف شپنگ (آئی آرایس) کے بحری قوائد و ضوابط کے مطابق ہیں۔شپ یارڈ نے پہلے ہی چار ٹگز کامیابی کے ساتھ بھارتی بحریہ کو فراہم کیے ہیں، جو بحری جہازوں اور آبدوزوں کی برتھنگ، ان برتھنگ اور محدود پانیوں میں نقل و حرکت کے دوران مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ ٹگز جہازوں کے لیے فائر فائٹنگ سپورٹ کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں، چاہے وہ ساحل پر ہوں یاپورٹ اور یہ محدود تلاش اور بچاؤ (تلاش و بچاؤ) آپریشنز کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
یہ ٹگز ‘‘میک اِن انڈیا’’ اور ‘‘آتم نربھر بھارت’’ جیسے حکومتِ ہند کے اقدامات کی شان دار نمائندگی کرتے ہیں۔
********
ش ح۔ع ح-ج
U-1192
(Release ID: 2132062)