مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے 6 گیگا ہرٹز (لوئر)، 7 گیگا ہرٹز، 13 گیگا ہرٹز، 15 گیگا ہرٹز، 18 گیگا ہرٹز، 21 گیگا ہرٹز بینڈز، ای-بینڈ اور وی-بینڈ میں مائیکرو ویو اسپیکٹرم کی تقسیم کے حوالے سے کنسلٹیلشن پیپرجاری کیا

Posted On: 28 MAY 2025 11:16AM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹی آر اے آئی) نے آج 6 گیگا ہرٹز (لوئر)، 7 گیگا ہرٹز، 13 گیگا ہرٹز، 15 گیگا ہرٹز، 18 گیگا ہرٹز، 21 گیگا ہرٹز بینڈز، ای-بینڈ اور وی-بینڈ میں مائیکرو ویو اسپیکٹرم کی تقسیم کے حوالے سے کنسلٹیلشن پیپر جاری کیا ہے۔

پہلے، محکمہ ٹیلی مواصلات(ڈی او ٹی) نے12.08.2022کو ایک خط کے ذریعے ٹی آر اے آئی سے درخواست کی تھی کہ وہ 6، 7، 13، 15، 18، اور 21 گیگا ہرٹز کی فریکوئنسی بینڈز میں ای اینڈ وی بینڈز، مائیکرو ویو ایکسیس (ایم ڈبلیو اے) اور مائیکرو ویو بیک بون(ایم ڈبلیو بی) اسپیکٹرم کی تقسیم کے لیے سفارشات فراہم کرے۔
اس حوالے سے ٹی آر اے آئی نے ای اینڈ وی بینڈز، مائیکرو ویو ایکسیس (ایم ڈبلیو بی) اور مائیکرو ویو بیک بون(ایم ڈبلیو بی) اسپیکٹرم کی تقسیم پر ایک کنسلٹیلشن(مشاورتی) پیپر جاری کیا تاکہ اس موضوع پر متعلقہ فریقین سے رائے حاصل کی جا سکے۔

اس دوران، ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 2023 دسمبر 2023 میں نافذ العمل ہوا۔ ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کے لیے ریڈیو بیک ہال سے متعلق ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ، 2023 کی دفعات کے تناظر میں، ٹی آر اے آئی نے20.02.2024 کو ایک خط کے ذریعے محکمہ ٹیلی مواصلات(ڈی او ٹی) کو اطلاع دی کہ ‘‘ڈی او ٹی کی12.08.2022 کے ریفرنس، جس میں ٹی آر اے آئی سے (اے) اینڈ وی بینڈ اسپیکٹرم کی نیلامی کی طریقہ کار اور (بی) 6/7/13/15/18/21 گیگا ہرٹز بینڈز میں مائیکرو ویو ایکسیس (ایم ڈبلیو اے) اور مائیکرو ویو بیک بون(ایم ڈبلیو بی) ریڈیو فریکوئنسی کیریئرز کی تقسیم کی طریقہ کار کے بارے میں سفارشات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی، ممکن ہے کہ ڈی او ٹی کی طرف سے نظرِثانی کی ضرورت ہو۔ لہذا، ڈی او ٹی سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مخصوص مسائل کے بارے میں بتائیں، جن پر اب ٹی آر اے آئی کی سفارشات درکار ہیں۔’’

اس کے جواب میں محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے 13.09.2024 کو ایک تازہ ریفرنس لیٹر کے ذریعے، ٹی آر اے آئی کی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہ بیک ہال اسپیکٹرم ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ، 2023 کے پہلے شیڈول کا حصہ ہے، جس کی تفویض کا طریقہ کار انتظامی ہوگا، ٹی آر اے آئی سے درخواست کی کہ وہ ٹی آر اے آئی ایکٹ، 1997 کی دفعہ 11(1)(الف) کے تحت درج ذیل پہلوؤں پر سفارشات فراہم کرے۔

  1. -57-64/66 گیگا ہرٹز (وی-بینڈ) اور(ii)-  71-76 گیگا ہرٹز/81-86 گیگا ہرٹز (ای-بینڈ) کے لیے مانگ کا اندازہ اور خدمات/استعمال کی حد اور اس کے مطابق اسپیکٹرم کی تفویض کا طریقہ کار اور متعلقہ شرائط و ضوابط، جو ٹی آر اے آئی کی جانب سے خدمات/استعمال کی حد یعنی ‘‘ایکسیس’’، ‘‘بیک ہال’’، یا ‘‘انٹیگریٹڈ ایکسیس اینڈ بیک ہال(آئی اے بی)’’کے تعین کے مطابق ہوں۔
  2. 6 (لوئر)/ 7/ 13/ 15/ 18/ 21 گیگا ہرٹز بینڈز میں تجارتی ٹیلی کام خدمات کے بیک ہال مقاصد کے لیے اسپیکٹرم کی تفویض کے حوالے سے اسپیکٹرم چارجز اور متعلقہ شرائط و ضوابط جیسے کہ اسپیکٹرم کیپ، کیریئر ایگریگیشن وغیرہ۔
  3. 7/15 گیگا ہرٹز بینڈز کے استعمال کے حوالے سے جائزے کی کوئی ضرورت ہے یا نہیں، خاص طور پر ان بینڈز کو WRC-2027 کے بعد آئی ایم ٹی کے ذریعے ایکسیس کے لیے زیر غور رکھنے کے پیش نظر۔
  4. تجارتی ٹیلی کام خدمات کی آخری میل کنیکٹیویٹی (فکسڈ وائرلیس ایکسیس) کے لیے مختص کیے جانے والے اسپیکٹرم  کےکوانٹم/بینڈ(ز) اور نان -آئی ایم ٹی بینڈز میں اسپیکٹرم کی تفویض کا طریقہ کار اور متعلقہ شرائط و ضوابط، جیسا کہ اوپر پیرا 2.2 میں ذکر کیا گیا ہے۔
  5. غیر تجارتی/ کیپٹیو استعمال سے متعلق  بیک ہال مقاصد کے لیے مختص کیے جانے والے اسپیکٹرم کے کوانٹم/بینڈ(ز) اور متعلقہ شرائط و ضوابط بشمول چارجز، جیسا کہ اوپر پیرا 2.3 میں ذکر کیا گیا ہے۔
  6. وی-بینڈ میں لائسنس سے مستثنیٰ بنیاد پر کم طاقت والے اندرونی صارف ڈیوائس سے صارف ڈیوائس کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے ممکنہ قابلیت اور تکنیکی پیرامیٹرز، جیسا کہ12.08.2022 کے ریفرنس کے پیرا 4(d) میں ذکر کیا گیا ہے۔
  7. (اے ) سے (ایف) میں مذکور مقاصد کے لیے مناسب سمجھی جانے والی کوئی بھی دیگر سفارشات فراہم کریں۔

اس حوالے سے 6 گیگا ہرٹز (لوئر)، 7 گیگا ہرٹز، 13 گیگا ہرٹز، 15 گیگا ہرٹز، 18 گیگا ہرٹز، 21 گیگا ہرٹز بینڈز، ای-بینڈ اور وی-بینڈ میں مائیکرو ویو اسپیکٹرم کی تفویض پر ایک کنسلٹیلشن پیپر ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر جاری کیا گیا ہے تاکہ متعلقہ فریقین سے تبصرے اور جوابی تبصرے طلب کیے جا سکیں۔
کنسلٹیشن پیپرمیں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے 25 جون2025 تک اور جوابی تبصرے 9 جولائی2025 تک موصول کیے جائیں گے۔

تبصرے/ جوابی تبصرے ترجیحاً الیکٹرانک فارم میں advmn@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹی آر اے آئی سے فون نمبر+91-11-20907758 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

*********

(ش ح –م ع ن- ت ع)

U. No.1183


(Release ID: 2131928)
Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi