بھارت کا مسابقتی کمیشن
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے دیگر چیزوں کے علاوہ، رنگ پلس ایکوا اور مینی پریسجن پروڈکٹس کے جے کے مینی پریسجن ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (جے کے ایم پی ٹی ایل) میں انضمام کی منظوری دے دی ہے۔ اور جے کے ایم پی ٹی ایل کے ایرو اسپیس کاروبار کو جے کے مینی گلوبل ایرو اسپیس لمیٹڈ میں الگ کرنے کے امتزاج کی منظوری دی
Posted On:
27 MAY 2025 7:55PM by PIB Delhi
بھارت کے مسابقتی کمیشن نے، دیگر چیزوں کے علاوہ، رنگ پلس ایکوا اور مینی پریسجن پروڈکٹس کے جے کے مینی کے پریسجن ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (جے کے ایم پی ٹی ایل) میں انضمام کی منظوری دے دی ہے؛ اور جے کے ایم پی ٹی ایل کے ایرو اسپیس کاروبار کو جے کے مینی گلوبل ایرو اسپیس لمیٹڈ میں تقسیم کرنے کے امتزاج کی منظوری دی۔
اس امتزاج میں دیگر چیزوں کے علاوہ، رنگ پلس ایکوا (آر پی اے ایل )اور مینی پریسیجن پروڈکٹ لمیٹڈ (ایم پی پی ایل ) کا جے کے ایم پی ٹی ایل میں انضمام شامل ہے۔ اور اس میں جے کے ایم پی ٹی ایل کے ایرو اسپیس کاروبار کو جے کے مینی گلوبل ایرو اسپیس لمیٹیڈ(جے کے ایم جی اے ایل )میں الگ کرنا شامل ہے۔
متعلقہ فریقوں نے قبل ازیں کمبی نیشن رجسٹریشن نمبر سی-2023/12/1089 (پیشگی نوٹس) کے ساتھ ایک نوٹس دائر کیا تھا۔ کمیشن نے 6 مارچ 2024 کو پیشگی نوٹس کے ذریعے مطلع شدہ لین دین کی منظوری دی۔ تاہم، کمیشن کی منظوری کے بعد لین دین کا ڈھانچہ تبدیل ہو گیا ہے۔
آر پی اے ایل رنگ گیئر، فلیکس پلیٹ اور واٹر پمپ بیرنگ کی تیاری اور برآمد کے کاروبار میں مصروف ہے۔
ایم پی پی ایل مختلف صنعتوں کے لیے درست مصنوعات تیار کرنے میں مصروف ہے اور اپنے گاہکوں کی ڈیزائن کی ضروریات کی بنیاد پر مصنوعات تیار کرتا ہے۔
جے کے ایم پی ٹی ایل اور جے کے ایم جی اے ایل دونوں فی الحال کوئی کاروباری سرگرمی نہیں کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے کمیشن کا تفصیلی حکم نامہ جلد آ جائے گا۔
ش ح ۔ ال
U-1172
(Release ID: 2131845)