امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور  داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر، جناب امت شاہ نے ممبئی، مہاراشٹر کے مادھو باغ میں واقع شری لکشمی نارائن مندر کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات سے خطاب کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ بھارت 2047 تک ہر میدان میں مکمل طور پر ترقی یافتہ ہوگا اور دنیا کی قیادت کرے گا

یہ مندر گزشتہ 150 برسوں سے عوام کے درمیان نہ صرف عقیدے کا چراغ روشن کر رہا ہے، بلکہ سماجی خدمت کے جذبے کو بھی مضبوطی سے فروغ دے رہا ہے

مادھو باغ ٹرسٹ پاکیزگی، توازن اور نیک عمل کا سنگم ہے

سال 1875 میں غیر ملکی حکمرانی کے دور میں مندر تعمیر کر کے سماجی شعور کو زندہ کرنا صرف عظیم شخصیات کا کام تھا

آزادی کے بعد کئی مسائل صرف سیاسی عزم کی کمی کی وجہ سے حل نہ ہو سکے، لیکن مودی جی نے مضبوط سیاسی ارادے کے ساتھ ان کاموں کو مکمل کر دکھایا

جب مودی جی نے فوجی کارروائی کا نام ‘آپریشن سندور’ رکھا، تو انہوں نے ‘سندور’ کی اہمیت کو اجاگر کیا

بھارت نے دہشت گردوں کی سرزمین میں گھس کر ان کے ہیڈکواٹر تباہ کیے اور اپنی ‘ناری شکتی’ یعنی خواتین کی طاقت کا سر فخر سے بلند کیا

Posted On: 27 MAY 2025 5:09PM by PIB Delhi

امور  داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر، جناب امت شاہ نے آج ممبئی، مہاراشٹر کے مادھو باغ میں واقع  شری لکشمی نارائن مندر  کی 150ویں سالگرہ کی تقریبات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ جناب دیویندر فڈنویس  اور نائب وزیراعلیٰ جناب ایکناتھ شندے  سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔

اپنے خطاب میں امور  داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ 150 برسوں سے ٹرسٹ کے تمام اراکین نہ صرف عقیدے کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ عوام کے درمیان سماجی خدمت کا مضبوط جذبہ بھی بیدار کر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اُس دور میں شری ورجیون داس  اور  شری نروتم بھائی  نے بڑے دل اور سماج کے لیے اپنے اعلیٰ جذبے کے تحت اس ادارے کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ 1875 میں، غیر ملکی حکمرانی کے دور میں، ایک مندر تعمیر کر کے سماجی شعور کو زندہ کرنا صرف عظیم شخصیتوں کا ہی کام ہو سکتا تھا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ لکشمی نارائن مندر میں کئی قسم کی سماجی سرگرمیاں جاری رہی ہیں- تعلیم، گیتا کے پاٹھ (مطالعہ) اور ایک وقت تھا جب یہاں ایک سنسکرت اسکول بھی چلتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مادھو باغ ٹرسٹ پاکیزگی، توازن اور نیک اعمال کے سنگم سے پیدا ہوا۔ یہ روایت150 برسوں سے جاری ہے  اور یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ  جب ہم اس ٹرسٹ کی 200ویں سالگرہ منائیں گے، تو یہ ٹرسٹ کس شکل میں ہوگا۔  کیا ہم اس ٹرسٹ کو ایک ایسا  مذہبی مرکز  بنا سکتے ہیں جوسماج کے متوسط طبقے  کی فکروں کو دور کرے۔ جناب شاہ نے کہا  کہ  یہاں مختلف قسم کی صحت سے متعلق سہولیات فراہم کر کے متوسط طبقے کے بیمار شہریوں کے لیے ‘سنجیونی سینٹر ’ بھی قائم کیا جا سکتا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ کل ہی وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بطور وزیر اعظم اپنے 11 سال مکمل کیے ہیں، اور گزشتہ 11 برسوں سے وہ ملک کو ترقی کی راہ پر مسلسل آگے لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ایسے کام کیے ہیں جنہوں نے ہر بھارتی کو فخر کا احساس دلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد کئی دہائیوں تک ملک میں بہت سے مسائل صرف اس لیے حل نہ ہو سکے کیونکہ ان کے لیے سیاسی عزم   کی کمی تھی۔ جناب شاہ نے کہا کہ 550 سال بعد ایودھیا میں شری رام کے عظیم مندر کی تعمیر کے لیے مضبوط سیاسی عزم کی ضرورت تھی، جو نریندر مودی جی نے دکھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشی وشواناتھ کے کارِڈور  کی تعمیر، جسے کبھی اورنگزیب نے منہدم کیا تھا، اسی پختہ سیاسی عزم کا نتیجہ ہے، جس کے تحت آج کاشی کی عظمت کو پھر سے بحال کیا جا رہا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ نریندر مودی نے یوگا کو پوری دنیا کے گھروں تک پہنچانے کا کام کیا ہے۔  انہوں نے ملک کو یہ یقین دلایا ہے کہ بھارت 2047 تک ایک مکمل ترقی یافتہ اور ہر میدان میں قیادت کرنے والا  ملک بنے گا۔  وزیر داخلہ نے کہا کہ اب بھارت کو نہ پیچھے دیکھنے کی ضرورت ہے، نہ ہی رکنے کی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ حالیہ فوجی کارروائی کو ‘آپریشن سندور’  کا نام دے کر مودی جی نے سندور کی اہمیت کو اجاگر کیا۔  انہوں نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردوں کی سرزمین میں گھس کر ان کے ہیڈکواٹر  تباہ کیے اور اپنی ناری شکتی  کا سر فخر سے بلند کیا۔

******

ش ح ۔ا گ۔ رب

U-1148


(Release ID: 2131718)