کوئلے کی وزارت
مالی سال 25-2024 کے دوران کوئلے کی درآمدات میں مالی سال 24-2023 کے مقابلے میں 7.9 فیصد کمی واقع ہوئی
Posted On:
27 MAY 2025 4:24PM by PIB Delhi
مالی سال 25-2024 کے دوران ملک میں کوئلے کی درآمدات میں 7.9 فیصد کمی واقع ہوئی، جو کہ 243.62 ملین ٹن رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال 24-2023 میں یہ 264.53 ملین ٹن تھی۔ اس کمی کے باعث بھارت نے تقریباً 7.93 بلین امریکی ڈالر (60,681.67 کروڑ روپے) کا زرمبادلہ بچایا۔ خاص طور پر نان ریگولیٹڈ سیکٹر (یعنی پاور سیکٹر کے علاوہ دیگر شعبوں) میں کوئلے کی درآمدات میں نمایاں 8.95 فیصد سال بہ سال کمی دیکھی گئی۔ اگرچہ مالی سال 25-2024 کے دوران کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار میں 3.04 فیصد اضافہ ہوا، تاہم تھرمل پاور پلانٹس کی جانب سے بلینڈنگ کے لیے درآمد کردہ کوئلے میں41.4 فیصد کی بھاری کمی واقع ہوئی، جو بھارت کی درآمدی کوئلے پر انحصار کم کرنے اور مقامی پیداوار میں خودکفیلی حاصل کرنے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
بھارت سرکار نے مقامی کوئلے کی پیداوار بڑھانے اور درآمدات کو کم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں کمرشل کول مائننگ اور مشن کوکنگ کول شامل ہیں۔ ان کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال 24-2023 کے مقابلے میں مالی سال 25-2024 میں کوئلے کی پیداوار میں5 فیصد کا حوصلہ افزا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بھارت کا کوئلہ کاشعبہ تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ کوئلہ توانائی کا ایک بنیادی ذریعہ ہے، خاص طور پر بجلی، اسٹیل، سیمنٹ جیسی اہم صنعتوں کے لیے۔ تاہم، بھارت کو خاص طور پرکوکنگ کوئلے اور اعلیٰ معیار کے تھرمل کوئلے کی مانگ کو پورا کرنے کے معاملے میں چیلنجز کا سامنا ہے، کیونکہ یہ ذخائر ملک میں محدود ہیں۔ اسی وجہ سے بعض اہم شعبوں، جیسے اسٹیل انڈسٹری، کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کوئلے کی درآمد ناگزیر رہی ہے۔
کوئلہ کی وزارتِ نے ملکی پیداوار کو مستحکم کرنے اور کوئلے کی محفوظ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کئی حکمتِ عملی سے متعلق اقدامات کیے ہیں، جو بھارت کی درآمدات میں کمی اور توانائی کی خودمختاری کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔ حکومت مقامی کوئلے کی پیداوار کو ترجیح دے کر ‘‘وِکست بھارت’’ کے ہدف کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے، تاکہ ایک خود کفیل اور پائیدار توانائی کا نظام قائم کیا جا سکے جو طویل مدتی اقتصادی ترقی کو سہارا دے۔
******
ش ح ۔ا گ۔ رب
U-1145
(Release ID: 2131696)