قومی انسانی حقوق کمیشن
قومی حقوق انسانی کمیشن نے ہریانہ کے ضلع جھجر میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایک صحافی کے قتل کا از خود نوٹس لیا
ہریانہ کے پولیس ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتہ کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی
رپورٹ میں تحقیقات کی صورتحال کو شامل کرنے کا حکم
Posted On:
27 MAY 2025 3:23PM by PIB Delhi
قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی) نے ایک میڈیا رپورٹس کا از خود نوٹس لیا ہے کہ ہریانہ کے ضلع جھجر کے لوہاری گاؤں میں 18 مئی 2025 کو ایک صحافی کو اس کی رہائش گاہ کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، ایک آن لائن نیوز پورٹل کے ساتھ کام کرنے والا صحافی رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی کے لیے نکلا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگیا ۔
این ایچ آر سی نے مشاہدہ کیا ہے کہ میڈیا رپورٹس ، اگر سچ ہے، تو متاثرہ کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ اس لیے اس نے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، ہریانہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتہ کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ توقع ہے کہ اس میں کیس کی تفتیش کا اسٹیٹس بھی شامل ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 19 مئی 2025 کو گاؤں والے متاثرہ صحافی کو قریبی اسپتال لے گئے جہاں سے بعد میں اسے گروگرام کے ایک دوسرے اسپتال میں ریفر کیا گیا، اس سے پہلےہی وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
*******
ش ح-۔ ظ ا- ن ع
UR No.1141
(Release ID: 2131622)