وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان مستحکم برکس ثقافتی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیےعہد بند ہے: جناب گجیندر سنگھ شیخاوت


’وکاس بھی، وراثت بھی‘:گلوبل ساؤتھ کے  تال میل کے بطور  ثقافتی سفارت کاری  پر ہندوستان کا زور

برکس نے ثقافت پر مشترکہ اعلامیہ منظور کیا ؛ ہندوستان نے وراثت ، اختراع اور ماحولیاتی استحکام کی وکالت کی

ہندوستان نے برازیل میں برکس کے وزرائے ثقافت کی 10 ویں میٹنگ میں ثقافتی انصاف ، تخلیقی معیشت اور مصنوعی ذہانت کی اخلاقیات کو اُجاگر کیا

Posted On: 26 MAY 2025 9:30PM by PIB Delhi

ہندوستان نے 26 مئی 2025 کو برازیل کی وزارت خارجہ کے مشہور ایلیمنٹری پیلس میں منعقدہ برکس ثقافتی وزراء کی10ویں  میٹنگ میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ ہندوستانی وفد کی قیادت مرکزی وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کی، جنہوں نے برکس  کے رکن ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے مقصد سے اعلیٰ سطحی بات چیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

۱.jpg

جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نےاپنے کلیدی خطاب میں ثقافت، اختراع اور تجارت کے درمیان اسٹریٹجک انٹرفیس کے بطور تخلیقی معیشت پرزور دیا ،جو کہ جی ڈی پی، روزگاراور ڈیجیٹل مہارت کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

جناب  شیخاوت نے کہا، ’’ہندوستان کا ثقافتی وژن ’’وکاس بھی، وراثت بھی‘‘ ہمارے اس یقین کی عکاسی کرتا ہے کہ ترقی اور وراثت کو ایک ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ ہندوستان، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں مشترکہ اقدار اور انسانی وقار میں پیوستہ مستحکم برکس ثقافتی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے پابند عہد ہے۔ انھوں نے مندرجہ ذیل مطالبات پیش کیے:

  • ثقافتی وراثت کی غیر قانونی اسمگلنگ، بالخصوص آن لائن، سے نمٹنے کے لیے مضبوط قانونی فریم ورک کا قیام
  • ایسی اخلاقیاتی مصنوعی ذہانت (اے آئی) جو ثقافتی تنوع، املاک دانش کے حقوق اور تخلیق کاروں کے لیے منصفانہ معاوضے کے اصولوں کا احترام کرے
  • موسمیاتی تبدیلی سے موافقت اور مزاحمت کی کوششوں میں مقامی او رروایتی علم کی شمولیت
  • عجائب گھروں، وراثت، فنونِ لطیفہ، ادب اور روایتی ہنر میں کثیرجہتی اور دوطرفہ تعاون کا فروغ

2.jpg

وزیر موصوف نے ثقافتی املاک کی بحالی سے متعلق برازیل کی پہل کا خیرمقدم بھی کیا اور اسے ثقافتی انصاف اور تہذیبی وقار کی طرف اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے عالمی تال میل کے معیار کے طور پر 642 ثقافتی نوادرات (2014-2024) کو وطن واپس لانے میں ہندوستان کی کامیابی کو اجاگر کیا۔

3.jpg

’مزید جامع اور پائیدارنظم و نسق کے لیے گلو بل ساؤتھ کے مابین تال میل کومضبوط بنانا‘ کے موضوع پر وزارتی سطح کی بات چیت  ایک مشترکہ اعلامیہ کو اپنانے پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں مندرجہ ذیل چار اسٹریٹجک ثقافتی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے:

  1. ثقافت، تخلیقی معیشت اور مصنوعی ذہانت (اے آئی)
  2. ثقافت، موسمیاتی تبدیلی اور 2030 کے بعد کا ترقیاتی ایجنڈا
  3. ثقافتی املاک کی واپسی اور تحفظ
  4. برکس کے ثقافتی تہوار اور اجتماعات

یہ اعلامیہ جامع، حقوق پر مبنی اور  اختراع پسندی پرمبنی ثقافتی ترقی کے لیے اجتماعی وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ اس میں ثقافت اور تخلیقی صنعتوں کو پائیدار ترقی کے محرکات کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، اخلاقیاتی اے آئی کے انضمام، روایتی علم کے تحفظ،اور ثقافتی سرمایہ کاری میں اضافہ کی وکالت کی گئی ہے۔

4.jpg

اس موقع پر، جناب شیخاوت نے تخلیقی معیشت، ثقافتی تبادلے اور ڈیجیٹل اختراع میں شراکت کے امکانات تلاش کرنے کے لیے برازیل، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔

قبل ازیں، برکس کلچر ورکنگ گروپ کا اجلاس 22-23 مئی 2025کو ہوا۔ ہندوستانی وفد کی قیادت وزارت ثقافت کےجوائنٹ سکریٹری جناب سنجے کول اور ڈائرکٹر محترمہ پرینکا چندرانے  کی۔

برکس کے ثقافتی وزراء کی 10ویں میٹنگ میں ہندوستان کی شرکت ثقافتی سفارت کاری ،اختراع پسندی اور وراثت کی بحالی میں اس کی بڑھتی ہوئی قیادت کی نشاندہی کرتی ہے،جس سے زیادہ جامع ثقافتی مستقبل کی تشکیل کرکے گلوبل ساؤتھ کے ساتھ تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔

--------------------

ش ح۔ م ش ع۔ص ج

UN-NO-1130


(Release ID: 2131571)
Read this release in: English , Hindi , Malayalam