کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نےاےاے،ایس ای زیڈ اورای او یو برآمدات کے لیے آر او ڈی ٹی ای پی فوائد دوبارہ بحال کر دیے


خصوصی برآمدی زمروں کے لیے آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم یکم جون 2025 سے دوبارہ نافذ ہوگی

Posted On: 27 MAY 2025 9:32AM by PIB Delhi

حکومتِ ہند نے ریمیژن آف ڈیوٹیز اینڈ ٹیکسز آن ایکسپورٹڈ پروڈکٹس (آر او ڈی ٹی ای پی) اسکیم کے تحت ایڈوانس آتھورائزیشن(اےاے) ہولڈرز، ایکسپورٹ اورینٹڈ یونٹس(ای اویوز)، اوراسپیشل اکنامک زونز(ایس ای ڈیڈ) میں کام کرنے والی یونٹس کے لیے فوائد بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فوائد ان تمام اہل برآمدات پر لاگو ہوں گے جویکم جون 2025سے کی جائیں گی۔

یہ فیصلہ ہندوستان کی عالمی منڈیوں میں برآمدی مسابقت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔یہ فوائد پہلے5فروری 2025 تک آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم کے تحت ان زمروں کے لیے دستیاب تھے، اور اب ان کی بحالی سے مختلف شعبوں کے برآمدکنندگان کے لیے مساوی مواقع فراہم ہونے کی توقع ہے۔

یکم جنوری 2021 سے نافذ آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم کا مقصد برآمدکنندگان کو اُن چھپے ہوئے ٹیکسوں، ڈیوٹیوں اور لیویز کی ادائیگی کرنا ہے جو کسی اور اسکیم کے تحت واپس نہیں کیے جاتے۔ یہ اسکیم ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے اصولوں سے ہم آہنگ ہے اور مکمل طور پرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے شفافیت اور مؤثرطورپر نافذ کی جا رہی ہے۔

31 مارچ 2025 تک آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم کے تحت57,976.78 کروڑ روپےسے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے، جو کہ ہندوستان کی اشیاء کی برآمدات کی معاونت میں اس اسکیم کے اہم کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

مالی سال 2025–26 کے لیے حکومت نے اس اسکیم کے تحت18,233 کروڑ روپےمختص کیے ہیں۔ یہ امداد ڈومیسٹک ٹیرف ایریا (ڈی ٹی اے) برآمدات کے لیے10,780 ایچ ایس لائنز اور اےاے/ای اویو/ایس ای زیڈ برآمدات کے لیے1ایچ ایس لائنز پر محیط ہوگی، جو ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کے لیے ہمہ گیر کوریج کو یقینی بناتی ہے۔

خصوصی برآمدی زمروں کے لیے آر او ڈی ٹی ای پی فوائد کی بحالی حکومت کے اس عزم کواجاگر کرتا کہ ایک موزوں، مسابقتی اور قواعد کے مطابق برآمدی نظام قائم کیا جائے جو ہندوستان کی طویل المدتی تجارتی ترقی کو تقویت دے۔

 

************

(ش ح۔  ت ف۔ف ر)

UN-1127


(Release ID: 2131565)