وزارت دفاع
وزیر دفاع نے نئی دہلی میں سی ایم ڈی کے ساتھ میٹنگ میں آٹھ ڈی پی ایس یو کی کارکردگی کا جائزہ لیا
آپریشن سندور کے دوران ہندوستان کی دفاعی تیاریوں کا مظاہرہ کرنے والی مصنوعات تیار کرنے کے لیے صنعت، بشمول ڈی پی ایس یو کی تعریف کی
ڈی پی ایس یو کو ابھرتے ہوئے شعبوں میں مزید تحقیق اور ترقی کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی پر پیداوار بڑھانے کی تاکید کی
حکومت دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے اور ڈی پی ایس یو کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے: جناب راجناتھ سنگھ
Posted On:
26 MAY 2025 7:29PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 26 مئی 2025 کو ساؤتھ بلاک، نئی دہلی میں آٹھ ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (ڈی پی ایس یو) کے سی ایم ڈی کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ وزیر دفاع نے آپریشن سندور کے دوران ہندوستانی مسلح افواج کی تیاری کا مظاہرہ کرنے والے پلیٹ فارم اور ٹیکنالوجی تیار کرنے میں ڈی پی ایس یو سمیت پوری دفاعی صنعت کے کردار کی تعریف کی۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے اور ڈی پی ایس یو کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
موجودہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے اور حالیہ پیش رفت کے پیش نظر، جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی پی ایس یو کو ہدایت دی کہ وہ جدید جنگ کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تحقیق اور ترقی پر زیادہ توجہ دینے کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی پر اپنی پیداوار میں اضافہ کریں۔
میٹنگ کے دوران، سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار نے ڈی پی ایس یو کے ترقی کے اعداد و شمار پیش کیے جو ان کی ثابت قدم کارکردگی کو اجاگر کرتے ہیں۔ مالیاتی سال 2024-25 کے لیے پیداوار کی قیمت 1,40,000 کروڑ روپے سے زیادہ ہونے کی توقع ہے، جس میں سے تقریباً 78 فیصد حصہ ڈی پی ایس یو کے ذریعے دیا جائے گا۔
وزیر دفاع نے ڈی پی ایس یو کے ذریعے پیداواری قدر میں اضافے کی تعریف کی، تاہم، انھیں مسلح افواج کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر صارفین کو مصنوعات کی بروقت فراہمی پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی۔ انھوں نے برآمدات کو بڑھانے میں ڈی پی ایس یو کے کردار پر زور دیا اور انھیں ہدایت کی کہ وہ اپنی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ پر توجہ دیں۔
وزیر دفاع نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کو مہا رتن کا درجہ حاصل کرنے پر اور مزگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) کو نو رتن کا درجہ حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔
آٹھ ڈی پی ایس یو – ایچ اے ایل، ایم ڈی ایل، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ، بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، مشرا دھاتو نگم لمیٹڈ (ایم آئی ڈی ایچ اے این آئی)، گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ اینجینیئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای)، گو شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل) اور بی ای ایم ایل لمیٹڈ - کے سی ڈی ایم نے مالی سال 2024-25 کے لیے حکومت کی طرف سے رکھے گئے ایکویٹی حصص پر 2,138 کروڑ روپے کے منافع کا چیک پیش کیا۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 1121
(Release ID: 2131458)