وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان، 2025 میں برازیل کے براسیلیا میں منعقد ہونے والی برکس ثقافتی وزراء کی میٹنگ میں شرکت کرے گا


مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت ہندوستان کی نمائندگی کریں گے

Posted On: 24 MAY 2025 9:20PM by PIB Delhi

ہندوستان 26 مئی 2025 کو برازیل کے براسیلیا میں منعقد ہونے والی آئندہ برکس ثقافتی وزراء کی میٹنگ میں فعال طور پر شرکت کرے گا۔ ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے اور اعلیٰ سطحی وزارتی میٹنگ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

برکس ثقافتی وزراء کی کانفرنس برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کے رکن ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، ثقافتی تبادلے اور باہمی تعاون کے اقدامات کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس سال کے اجلاس میں ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے، ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ ثقافتی منصوبوں کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی جن کا مقصد برکس ممالک کے ثقافتی تنوع کو محفوظ کرنا اور اسے فروغ دینا ہے۔

مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت بات چیت کے دوران ثقافتی پالیسیوں، ورثے کے تحفظ اور عوام سے عوام کے رابطوں کے لیے ہندوستان کی طویل مدتی وابستگی کو اجاگر کریں گے۔ اس کے ساتھ وہ عالمی ثقافتی شعبے میں ہندوستان کی منفرد شراکت اور حالیہ اقدامات کو بھی پیش کریں گے۔

یہ کانفرنس ہندوستان کو تھیٹر، بصری فنون، ادب، ورثے کے تحفظ اور تخلیقی صنعتوں جیسے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔ ہندوستان برکس کے ذریعے کثیر جہتی تعاون اور جامع ثقافتی پیش رفت کو فروغ دے گا۔

رسمی وزارتی بات چیت کے علاوہ، ہندوستانی وفد کی برکس ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگوں میں بھی شرکت کی توقع ہے تاکہ ثقافتی شراکت داری، تبادلہ پروگراموں اور اشتراکی تہواروں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ہندوستان مضبوط ثقافتی ڈھانچے کی تعمیر، بین الثقافتی مکالمے کو فروغ دینے اور زیادہ جامع اور ہم آہنگ عالمی نظم کی تعمیر کے لیے برکس شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

***

 ش ح۔ ک ا۔ ت ع

U.NO.1084


(Release ID: 2131250)