بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی  کی شاندار قیادت کے سبب ہندوستان دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے: سربانند سونووال


مرکزی وزیر نے ڈبرو گڑھ میں ترنگا یاترا کی تقریبات میں شرکت  اور ‘شرمک متروں’ سے بات چیت کی

سونووال نے لوگوں سے  ملک کی تعمیر کا عہد کرنے اور وزیر اعظم کی ‘من کی بات’ سے تحریک لینے کی اپیل کی

سونووال نے کوئلہ باڑی میں مٹک راجہ کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی، ان کی عوامی خدمات کی میراث کی تعریف و توصیف  کی

Posted On: 25 MAY 2025 9:04PM by PIB Delhi

جہاز رانی، آبی گزرگاہوں  اور بندرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ملک کے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھرنے پر ہندوستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور اس کامیابی کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کی- 2014 سے قابل، متحرک اور   باصلاحیت  قیادت کو دیا۔ انہوں نے  ملک  کی تعمیر اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے خلوص نیت سے کام کرنے کی اپیل کی۔

آج یہاں ویسٹ ڈویژن کے بوتھ نمبر- 112 پر منعقدہ‘‘من کی بات’’شرون تقریب اور ‘‘ترنگا یاترا’’  میں موجود  ایک عوامی  اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہا – ‘‘وزیراعظم نریندر مودی جی کی ‘‘من کی بات’’ نے ملک کے شہریوں کو مسلسل تبدیلی کے خیالات کے ذریعے متاثر کیا ہے اور آج ایک بار پھر اس خطاب نے  ملک بھر کی کہانیوں کے ذریعے  پھر ہم آہنگی پیدا کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ترقی یافتہ اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لیے خود کو وقف کر دیں، ان کی قیادت میں ہندوستان دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور ہمیں ترقی اور خوشحالی کے اس سفر کو آگے بڑھانے اور آخر کار ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو حاصل کرنے کا عہد کرنا چاہیے’’۔

آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ‘ترنگا یاترا’ میں شامل ہوکر  جناب سربانند سونووال نے ہندوستان کی مسلح افواج کی بہادری اور حوصلے  کو خراج تحسین پیش کیا اور مشن کی کامیابی کے لیے ان کی نڈر لگن اور وزیر اعظم مودی کی ثابت قدم قیادت  کی ستائش کی ۔ دورے کے دوران مسٹر سونووال نے رکشہ چلانے والوں اور  محنت کشوں سے بھی بات چیت کی اور سماج کے لیے ان کی خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈبرو گڑھ سے لوک سبھا کے رکن  پارلیمنٹ  جناب  سربانند سونووال نے کہا-‘‘مزدور ہماری عظیم قوم کی بڑی محرک قوتوں میں سے ایک ہیں۔ ان محنتی افراد سے ملنا میرے لیے ہمیشہ خوشی اور ترغیب کا باعث ہوتا ہے۔ میں معاشرے کی خدمت کے لیے ان کی سخت محنت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کے ساتھ بات چیت کے بعد میں نے اس شاندار ملک کی تعمیر کے لیے حوصلہ افزائی اور شکر گزار محسوس کیا جہاں ہر کوئی پی ایم نریندر مودی جی کی متحرک و سرگرم ، قابل تقلید  اور بہترین قیادت میں بہتر کل  کی تعمیر  کی سمت میں کام کر رہا ہے۔ مشکلات کا سامنا کرنے کے باو جود  محنت کشوں کی   غیر متزلزل مسکراہٹ ہی ہمیں  آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہے’’۔

بعد ازاں مرکزی وزیر  جناب سربانند سونووال نے سدیہ کے کوئلہ باڑی میں مٹک  راجہ   سورگ دیو سربانند سنگھ دیو  کا ایک  قد آدم  سائز کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ تقریب میں  برادری کے اراکین، معززین اور ثقافتی رہنماؤں نے شرکت کی، جو آسام کے سب سے زیادہ قابل احترام حکمرانوں میں سے ایک کی پائیدار میراث کے احترام کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے مٹک راجہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور  ان کی تاریخی اہمیت اور دور اندیش قیادت پر زور دیا۔ سونووال نے کہا – ‘‘سورگ دیو سربانند سنگھ دیو کی زندگی اور وراثت عوامی خدمت، انصاف اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے گہری وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ مادر وطن کے لیے ان کی غیر متزلزل عقیدت ہمارے قومی جذبے کو ابھارتی ہے۔ جیسے ہی ہم سدیہ کے کوئلہ باڑی میں اس   قد آدم  سائز کے مجسمے کی نقاب کشائی کرتے ہیں، میں ہر ایک سے گزارش کرتا ہوں - خاص طور پر نوجوان نسل سے -  خاص طور پر  مٹک راجہ کی سوچ اور  آئڈیل کو  اپنانے کی اپیل کرتا ہوں ۔ قوم کی تعمیر کی ذمہ داری، ان کی مثال ہمیں زیادہ منصفانہ، متحد اور خوشحال ہندوستان کی طرف ہمارے اجتماعی سفر میں رہنمائی کرے۔’’

مرکزی وزیر کے ساتھ آسام حکومت کے وزراء رنوج پیگو اور پرشانت فوکن پونکن بروا، چبووا کے ایم ایل اے، بنود ہزاریکا، لاہووال کے ایم ایل اے، آسام ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (اے ٹی ڈی سی) کی چیئر پرسن، رتوپرنا بروا، آسام ریاستی خواتین کمیشن (اے ایس ڈبلیو سی) کی چیئرپرسن، ہیم پربھا برٹھاکر ، سونو وال کچہری کے  خود مختار کونسل (ایس کے اے سی )کے ممبر چیف (سی ای ایم ) ٹنکیشور سونو وال ، ڈبرو گڑھ ضلع بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر، مامون گوگوئی مترا، مٹک خود مختار کونسل(ایم اے سی )کے سی ای ایم ڈیوڈ چیٹیا اور مٹک کمیونٹی تنظیموں کے  متعدد لیڈران اور اراکین، مقامی شہری اور پارٹی کارکنان شامل تھے۔

     

******

ش ح-۔ ظ ا- ش ب ن

UR  No.1080


(Release ID: 2131236)
Read this release in: English , Hindi , Bengali-TR