ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جینت چودھری ہنر مندی کی تربیت میں اصلاحات کو مہمیز دینے کے لیے 38ویں سنٹرل اپرنٹس شپ کونسل میٹنگ کی صدارت کریں گے

Posted On: 25 MAY 2025 1:13PM by PIB Delhi

ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای ) 26 مئی 2025 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں سنٹرل اپرنٹس شپ کونسل (سی اے سی) کی 38ویں میٹنگ منعقد کرے گی۔ ایم ایس ڈی ای  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری کی صدارت میں اکتوبر 2024 میں تشکیل نو کی گئی کونسل ملک بھر میں اپرنٹس شپ ٹریننگ سے متعلق کلیدی پالیسیوں پر حکومت کو مشورہ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

سی اے سی کی آخری میٹنگ جون 2021 میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے، ہندوستان کا اپرنٹس شپ کا منظر نامہ نمایاں طور پر تیار ہوا ہے - 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 43.47 لاکھ سے زیادہ اپرنٹسس کے ملازم ہیں، 51,000 سے زیادہ اداروں کی فعال شرکت ہے، اضلاع اور سماجی گروپوں تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے، اورپی ایم۔ این اے پی ایس اور این اے ٹی ایس اسکیموں کے ذریعے مستقبل کے شعبوں کے ساتھ نئی صف بندی ہوئی ہے۔

38ویں سی اے سی مندرجہ ذیل اہم اصلاحات پر تبادلہ خیال کرے گی۔

  • ڈیجیٹل اور ورچوئل موڈ اپرنٹس شپ ڈیلیوری
  • ضابطہ ترامیم کے ذریعے ڈگری اپرنٹس شپ کا انضمام، بشمول اپرنٹس شپ ایمبیڈڈ ڈگری پروگرامز (اے ای ڈی پی ) کو باقاعدہ طور پر ریگولیٹ کرنے کے لیے نئی تعریفیں شامل ہیں۔
  • کلائنٹ سائٹس پر اپرنٹس کی عالمی تعیناتی کا انتظام
  • مہنگائی سے منسلک وظیفہ کی شرح میں اضافہ
  • خواتین، معذور افراد اور شمال مشرق سے تعلق رکھنے والے  تربیت یافتہ افراد کی مدد کے لیے اقدامات
  • نئے علاقائی بورڈز کے قیام سمیت ادارہ جاتی مضبوطی

کونسل میں مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، صنعت (عوامی اور نجی)، اکیڈمی، لیبر باڈیز اور تکنیکی ماہرین کے نمائندے شامل ہیں۔ قابل ذکر اراکین میں بی ایچ ای ایل، انڈین آئل، ٹاٹا گروپ، ماروتی سوزوکی، ریلائنس انڈسٹریز، این ایس ڈی سی ، یو جی سی، اے آئی سی ٹی ای، اور تعلیم، محنت، ایم ایس ایم ای، ریلوے اور ٹیکسٹائل جیسی وزارتوں کے سینئر بیوروکریٹس شامل ہیں۔ دس بڑی ریاستوں کے اسٹیٹ اپرنٹس شپ ایڈوائزر اور تعلیم، محنت اور صنعت میں تجربہ رکھنے والے ڈومین کے ماہرین بھی کونسل میں خدمات انجام دیتے ہیں۔

میٹنگ سے پہلے، سی اے سی کے چیئرمین اور ایم ایس ڈی ای کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری نے کہا: " اپرنٹس شپ کا مستقبل تعلیم، ٹیکنالوجی اور مواقع کے سنگم پرواقع  ہے، جیسا کہ ہم ہندوستان کے نوجوانوں کو ایک متحرک اور جامع معیشت کے لیے تیار کررہے ہیں، یہ کونسل میٹنگ ہمارے اپرنٹس شپ فریم ورک میں زیادہ لچک، عالمی روابط اور ادارہ جاتی ہم آہنگی لانے کے لیے ایک کیٹالسٹ کا کام کرے گی۔ یہ 'ہنرمند ہندوستان، ترقی یافتہ ہندوستان' کی طرف ہمارے سفر میں ایک اہم قدم ہے۔

میٹنگ صبح 10:30 بجے وگیان بھون میں شروع ہوگی جس میں عزت مآب وزیر کلیدی خطاب کریں گے، اس کے بعد مجوزہ اصلاحات اور پالیسی میں اضافہ پر تبادلہ خیال ہو گا۔ کونسل کے نتائج آنے والے سالوں میں ہندوستان کی مہارت کی ترجیحات کو نمایاں طور پر تشکیل دینے کی امید ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں، ایم ایس ڈی ای نےجناب  جینت چودھری اور میزورم کے وزیر اعلی جناب  لالدوہوما کی موجودگی میں، میزورم کے ایزول میں شمال مشرقی علاقہ (این ای آر) کے لیے ایک اسٹریٹجک اپرنٹس شپ اسکیم کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد این اے پی ایس کے معیاری فوائد کے علاوہ 26,000 سے زیادہ نوجوانوں کودیگر  1,500ماہانہ  اضافی وظیفہ فراہم کرکے این ای آر کی تمام آٹھ ریاستوں میں اپرنٹس شپ کو فروغ دینا ہے۔ بیداری اور صلاحیت کی تعمیر کے لیے فنڈز سمیت  43.94 کروڑ کے وقف شدہ اخراجات سے تعاون یافتہ، اس اسکیم کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ (آئی آئی ای ) گوہاٹی اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی ) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ یہ پسماندہ جغرافیوں میں مہارت کے مواقع کو مرکزی دھارے میں لانے، علاقے کے نوجوانوں میں نقل و حرکت، شمولیت اور صنعت کی تیاری کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

*****

U.No:1070

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2131107)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil