وزارت دفاع
آئی سی جی اور ہلدیہ ڈاک کمپلیکس نے تیل کے اخراج سے نمٹنے کی تیاری کو مضبوط کرنے کے لیے سمندری آلودگی کے ردعمل پر ورکشاپ منعقد کیا
Posted On:
24 MAY 2025 5:22PM by PIB Delhi
بھارتی ساحلی گارڈ (آئی سی جی) نے ہلدیہ ڈاک کمپلیکس (ایچ ڈی سی) کے اشتراک سے 21 اور22 مئی 2025 کو سمندری آلودگی کے ردعمل سے متعلق ایک دو روزہ سیمینار اور ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام ہلدیہ میں منعقد ہوا اور اس کا مقصد مغربی بنگال کے ساحل پر تیل کے اخراج کے واقعات سے نمٹنے کے لیے تیاری، ہم آہنگی اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنانا تھا۔
اس سیمینار کا افتتاح آئی سی جی کمانڈر (مغربی بنگال) نے کیا، جس میں آئی سی جی اور ایچ ڈی سی کے ماہرین نے کوسٹ گارڈ پولوشن ریسپانس سیل میں تکنیکی موضوعات پر پرزنٹیشنز پیش کیں۔ ورکشاپ میں آلودگی سے نمٹنے والے جدید آلات کا عملی مظاہرہ بھی ہلدیہ ڈاک کمپلیکس میں کیا گیا، جس سے شرکاء کو جدید نظام کی صلاحیتوں کا براہِ راست مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔
اس ورکشاپ میں سمندری اور پیٹروکیمیکل شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم فریقین نے سرگرم شرکت کی، جن میں کولکتہ پورٹ ٹرسٹ، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ ہلدیہ ریفائنری، ہلدیہ پیٹروکیمیکلز لمیٹڈ، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، ریلائنس ہلدیہ ٹرمینلز، اور دیگر ادارے شامل تھے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-1056
(Release ID: 2130962)