مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کی پورے ہندوستان میں قرض پروڈکٹس تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے آدتیہ برلا کیپٹل لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری

Posted On: 22 MAY 2025 3:47PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے ادارے انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی)، اور ہندوستان کی معروف متنوع مالیاتی خدمات والی کمپنی آدتیہ برلا کیپیٹل لمیٹڈ (‘اے بی سی ایل’)، نے پورے بھارت میں قرض پروڈکٹس تک رسائی کو وسیع کرنے کے لیے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

یہ شراکت آدتیہ برلا کیپٹل کے قرض فراہم کرانے والے پروڈکٹس کے متنوع سوٹ کو آئی پی پی بی کے وسیع نیٹ ورک اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ساتھ مربوط کرتی ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں آئی پی پی بی کے صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے کریڈٹ رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس تعاون کے ذریعے، آئی پی پی بی آدتیہ برلا کیپٹل کے قرضوں کے سولیوشن کی وسیع رینج کے لیے ریفرل سروس فراہم کرے گا جس میں پرسنل لون، بزنس لون، اور اس کے موجودہ کسٹمر بیس کو پراپرٹی پر قرض شامل ہیں۔

آئی پی پی بی کے صارفین آدتیہ برلا کیپٹل کے جدید ترین ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے قرض کی سہولیات حاصل کرنے کے قابل ہوں گے جو فوری منظوریوں، کم سے کم دستاویزات اوربغیر کسی پریشانی  کےادائیگی کے لیے ایک ہموار عمل کو یقینی بناتے ہیں۔ یہ  ایکو سسٹم ملک کے طول و عرض میں صارفین کی متنوع ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ذاتی نوعیت کے مالیاتی سولیوشن پیش کرنے کے لیے جدید ترین اے آئی اور ڈیٹا تجزیات کو مربوط کرتا ہے۔

شراکت داری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے ایم ڈی اور سی ای او جناب آر ویسویشورن نے کہا، ‘‘ہمیں آدتیہ برلا کیپٹل کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے خوشی ہے کہ وہ ہمارے صارفین تک قرض فراہم کرانے والے پروڈکٹس کے متنوع سوٹ کو لے کر آئیں۔ یہ شراکت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہمارے صارفین کو آسان ڈیجیٹل قرض کی درخواست کے عمل کے ساتھ آسان شرائط پر قرض   تک رسائی حاصل ہو گی۔یہ شراکت داری ہمارے اس وژن کے مطابق ہے کہ ہندوستان میں ہر عام آدمی کو بہترین درجے کے بینکنگ پروڈکٹس اور خدمات کا مکمل مجموعہ  کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے’’۔

این بی ایف سی، آدتیہ برلا کیپٹل لمیٹڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (نامزد) جناب راکیش سنگھ نے کہا، ‘‘یہ شراکت داری مالی شمولیت کو بڑھانے اور افراد اور کاروباروں کے لیے کریڈٹ تک آسان رسائی فراہم کرنے کے ہمارے وژن کے مطابق ہے۔ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کی وسیع رسائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور ہمارے صارفین کو ایک آسان قرض فراہم کرنے کے عمل کے ساتھ ہمارا مقصد  صارفین کی ایک بڑی تعداد کی آسان اور لچکدار قرض کی شرائط   کے ساتھ خدمت کرنا ہے’’

یہ تعاون آئی پی پی بی اور آدتیہ برلا کیپٹل کی مالیاتی رسائی کو مضبوط بنانے اور افراد کے لیے ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ آئی پی پی بی اے بی سی ایل کی واحد صوابدید پر کریڈٹ کی منظوری کے ساتھ، غیر رسک شراکت کی بنیاد پر اے بی سی ایل کے لیے لیڈ ریفرل پارٹنر کے طور پر کام کرے گا۔

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے بارے میں:

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) ، وزارت مواصلات کے محکمہ ڈاک کے تحت 100فیصد ایکویٹی کے ساتھ حکومت ہند کی ملکیت میں قائم کیا گیا ہے۔ آئی پی پی بی کا آغاز یکم ستمبر 2018 کو کیا گیا تھا۔ یہ بینک ہندوستان میں عام آدمی کے لیے سب سے زیادہ قابل رسائی، سستا اور قابل اعتماد بینک بنانے کے وژن کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کا بنیادی مینڈیٹ غیر بینک شدہ اور کم بینک والے لوگوں کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنا اور  1,65,000 پوسٹ آفسز (140,000 دیہی علاقوں میں) اور 3,00,000 ڈاک ملازمین پر مشتمل پوسٹل نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری میل تک پہنچنا ہے۔

آئی پی پی بی کی رسائی اور اس کا آپریٹنگ ماڈل انڈیا اسٹیک کے کلیدی ستونوں پر بنایا گیا ہے ۔ جس کا مقصد سی بی ایس- مربوط اسمارٹ فون اور بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے صارفین کی دہلیز پر سادہ اور محفوظ طریقے سے پیپر لیس، کیش لیس اور پریزنس لیس بینکنگ کو  بروئے کار لانا ہے۔ سستی اختراع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور عوام کے لیے بینکنگ کی آسانی پر زیادہ توجہ کے ساتھ، آئی پی پی بی ہندوستان کے 5.57 لاکھ گاؤں اور قصبوں میں 11 کروڑ صارفین کو 13 زبانوں میں دستیاب ادراکی انٹرفیس کے ذریعے آسان اور سستے بینکنگ سولیوشن فراہم کرتا ہے۔

آئی پی پی بی کم نقدی کی معیشت کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل انڈیا کے وژن میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہندوستان اسی وقت ترقی کرے گا جب ہر شہری کو مالی طور پر محفوظ اور بااختیار بننے کا مساوی موقع ملے گا۔ ہمارا نصب العین ہے - ہر گاہک اہم ہے؛ ہر لین دین اہم ہے، اور ہر جمع  رقم قابل قدر ہے۔ ہم  سے رابطہ کریں: marketing@ippbonline.in

*****

UR-1006

(ش ح۔   ا گ ۔ ا ک م)


(Release ID: 2130588)