کامرس اور صنعت کی وزارتہ
نیشنل ٹریڈرز ویلفیئر بورڈ کی چھٹی میٹنگ نئی دہلی میں ہوئی
قومی خوردہ تجارت کی پالیسی میں نچلی سطح کی شرکت شامل ہونی چاہیے: ڈی پی آئی آئی ٹی
’ووکل فار لوکل‘، چھوٹے تاجروں اور ایم ایس ایم ای ز کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کی کلید: جناب سنیل جے سنگھی
Posted On:
21 MAY 2025 5:02PM by PIB Delhi
نیشنل ٹریڈرز ویلفیئر بورڈ (این ٹی ڈبلیو بی ) کی 6ویں میٹنگ 20 مئی 2025 کو وانجیہ بھون، نئی دہلی میں ہوئی۔ میٹنگ کے دوران، صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجیو نے ہندوستانی معیشت میں خوردہ تجارت کے شعبے کے اہم شراکت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بورڈ کے ممبران پر زور دیا کہ وہ نچلی سطح سے شرکت پر خصوصی زور دیتے ہوئے قومی خوردہ تجارتی پالیسی کی تشکیل کے لیے تعمیری اور جامع تجاویز دیں۔ نیشنل ٹریڈرز ویلفیئر بورڈ (این ٹی ڈبلیو بی) کے چیئرمین جنا ب سنیل جے سنگھی نے میٹنگ کی صدارت کی اور مرکزی بجٹ 2025-26 سے متعدد تاجروں اور ایم ایس ایم ای پر مرکوز اعلانات کا خاکہ پیش کیا، جس میں ریگولیٹری عمل کو آسان بنانے، مالیاتی ڈھانچے اور ترقیاتی ڈھانچے میں معاونت کے ذریعے ایک سازگار کاروباری ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ’’نیشنل ٹریڈرز ویلفیئر بورڈ کا سفر‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی میگزین کا اجراء کیا گیا، جس میں بورڈ کے قیام سے لے کر اب تک کی کامیابیوں، اقدامات اور کارناموں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
اجلاس کا بنیادی مرکز ’ووکل فار لوکل‘ اقدام تھا جس کا مقصد مقامی صنعتوں اور مقامی طور پر تیار کردہ اشیا کو فروغ دینا تھا۔ جناب سنگھی نے بورڈ کے تمام ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس اقدام کی سرگرم وکالت کریں۔ تمام موجود اراکین نے علامتی حلف اٹھایا کہ وہ تحریک کے سفیر کے طور پر کام کریں گے، ملک بھر میں اس کی رسائی اور اثر و رسوخ کو مضبوط کریں گے۔
جناب سنگھی نے ہندوستان کے چھوٹے تاجروں کو بااختیار بنانے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے کردار پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کی، جیسے اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی)، یہاس کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ اس طرح کے اقدامات چھوٹے خوردہ فروشوں کے لیے مارکیٹ تک رسائی اور آمدنی کے مواقع کو نمایاں طور پر بڑھا سکتے ہیں۔ ممبران پر زور دیا گیا کہ وہ ایسے پلیٹ فارمز پر مقامی تاجروں کی شمولیت کی حمایت کریں تاکہ ڈیجیٹل معیشت میں ان کے انضمام کو یقینی بنایا جا سکے۔
چیئرمین نے بتایا کہ تجارتی انجمنوں اور بورڈ ممبران کی جانب سے مختلف نمائندگیاں متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو مناسب کارروائی کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ انہوں نے ریٹیل سیکٹر کے لیے حکومت کی فلاحی اسکیموں کی بیداری اور رسائی بڑھانے کے لیے مزید تجاویز طلب کیں۔

اس میٹنگ میں مرکزی حکومت کی طرف سے نامزد کردہ غیر سرکاری اراکین نے شرکت کی جو تجارتی انجمنوں اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں، نیز حکومت ہند کی نو بڑی وزارتوں اور محکموں کے سابقہ ممبران نے شرکت کی۔
*****
ش ح-ا م ۔ت ع
UNO- 986
(Release ID: 2130313)