عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے آر پی جی اور سی ایس سی  کا وی ایل ای کے ساتھ  20 مئی 2025 کو براہ راست   سیشن کا انعقاد


حکومت ہند کے شہریوں پر مبنی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کے عزم کے مطابق، سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی ای پی ایف او ​​سے متعلق شکایات کو حل کرنے کے لیےڈی اے آر پی جی  کی طرف سے کامن سروسز سینٹرز (سی ایس سی) کے تعاون سے آج ایک براہ راست  سیشن کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 21 MAY 2025 12:23PM by PIB Delhi

شہریوں پر مبنی طرز حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے، آج انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) اور کامن سروسز سینٹرز (سی ایس سی) نے وزارت محنت اور روزگار اور سی ایس سی وی ایل ای کے اشتراک سے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر موصول ہونے والی ای پی ایف او  ​​سے متعلق شکایات کو دور کرنے کے لیے ایک لائیو سیشن کا انعقاد کیا۔

 سیشن میں اہم معززین بشمول جناب  وی سری نواس، سکریٹری، ڈی اے آر پی جی، جناب  رمیش کرشنامورتی، سینٹرل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر، ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن، جناب  آلوک مشرا، جوائنٹ سکریٹری، وزارت محنت اور روزگار اور جناب  سنجے کمار راکیش، ایم ڈی اور سی ای او، سی ایس سی ای گورننس سروس  انڈیا نے شرکت کی۔تبادلہ خیال کے اس سیشن میں ورچوئل   طور پر ملک بھر سے ولیج لیول انٹرپرینیورز (وی ایل ای) نے بھی حصہ لیا۔

جناب سنجے کمار راکیش، ایم ڈی اور سی ای او، سی ایس سی ای گورننس سروسز انڈیا لمیٹڈ نے آخری مرحلے  تک شکایات کا ازالہ فراہم کرنے میں سی ایس سی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ جناب  وی سری نواس، سکریٹری،ڈی اے آر پی جی نے سال 2025 میں سی ایس سی  کے ذریعے موصول ہونے والے ای پی ایف او  ​​سے متعلق شکایات کے رجحانات کے بارے میں ایک معلومات سے بھر پور پزنٹیشن دی، جس میں شکایات کے ازالے کی خدمات کو آخری مرحلے  تک پہنچانے میں سی ایس سی وی ایل ای کے کردار پر زور دیا اور سی پی جی آر اے ایم ایس پلیٹ فارم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے سینٹرل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر، جناب  رمیش کرشنامورتی نے ای پی ایف او ​​خدمات میں کی گئی حالیہ بہتریوں کا خاکہ پیش کیا جیسے کہ پی ایف  نکالنے کا آسان طریقہ، یو اے این کی تشکیل امنگ کے ذریعے اور اکاؤنٹ ٹرانسفر وغیرہ۔

اس سیشن کا اختتام مہاراشٹر، گجرات اور اتراکھنڈ کے سینئر عہدیداروں اور وی ایل ای کے درمیان شہریوں کے خدشات کو سمجھنے اور فیلڈ لیول کی تجاویز کو اکٹھا کرنے کے ساتھ ہوا۔

یہ اقدام عزت مآب وزیر اعظم کی طرف سے شکایات کے ازالے کے نظام کو تمام شہریوں کے لیے زیادہ حساس، قابل رسائی اور بامعنی بنانے کے لیے دیے گئے وسیع تر مینڈیٹ کا حصہ ہے۔ حکومت سی پی جی آر اے ایم ایس اور سی ایس سی جیسے اقدامات کے ذریعے جامع ای گورننس کو فروغ دینا جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے ذمہ دار  اور جوابدہ انتظامیہ کےان کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JO79.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F6JV.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع و ۔ خ م  

U-971


(Release ID: 2130181)
Read this release in: English , Hindi , Tamil