زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی تعلیم، تحقیق اور توسیع اہم ستون ہیں : شیوراج سنگھ چوہان


تحقیق زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے اور لاگت میں تخفیف لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے : جناب چوہان

ہماری کوشش کا مقصد یہ ہے کہ تمام تر ادارے مشترکہ اہداف کی حصولیابی کی سمت میں کام کریں: مرکزی وزیر زراعت

5 فیصد کے بقدر زرعی شرح نمو برقرار رکھنے کا ہدف ہے: جناب چوہان

ایک ملک-ایک زراعت-ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے کے لیے پابند عہد ہیں: جناب شیوراج سنگھ چوہان

جینوم ترتیب بندی کے ذریعہ دالوں اور تلہنوں کی پیداوار میں اضافے پر توجہ مرکوز ہے: مرکزی وزیر جناب چوہان

جدید تکنالوجی کے توسط سے اہداف کی حصولیابی پر زور دیا جا رہا ہے: جناب شیوراج سنگھ چوہان

Posted On: 20 MAY 2025 5:51PM by PIB Delhi

زرعی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور آئی سی اے آر اداروں کے ڈائریکٹرس کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر، زراعت اور کاشتکاروں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر، جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ زرعی تعلیم، تحقیق اور توسیع انتہائی اہم ستون ہیں۔ انہوں نے زرعی پیداوار بڑھانے اور ان پٹ لاگت کو کم کرنے میں تحقیق کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو متعین اہداف کے حصول کے لیے ایک سمت میں مل کر کام کرنا چاہیے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ 5 فیصد زرعی ترقی کی شرح کو برقرار رکھنا ایک اہم ہدف ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y5Q4.jpg

میڈیا سے بات کرتے ہوئے، وزیر زراعت نے اس بات پر زور دیا کہ زراعت ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور روزی روٹی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ تقریباً 50 فیصد آبادی کا براہ راست یا بالواسطہ انحصار زراعت پر ہے جو کہ جی ڈی پی میں 18 فیصد تعاون دیتی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ زراعت مستقبل میں بھی معیشت میں مرکزی حیثیت رکھے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ’’وِکست  بھارت‘‘ کا وژن ’’وکست کرشی اور سمردھ کسان‘‘ کے اصول پر مضبوطی سے جڑا ہوا ہے، جو ہمارے بنیادی رہنمائی فلسفے کے طور پر کام کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MF9J.jpg

وزیر زراعت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کانفرنس کے دوران ہونے والی بات چیت ترقی یافتہ زراعت اور کاشتکاروں کی خوشحالی پر مرکوز ہے جس میں تعلیم، تحقیق اور توسیع بنیادی ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹیاں، ریاستی زرعی محکمے، 113 آئی سی اے آر ادارے، اور 731 کرشی وگیان کیندر (کے وی کے ) سبھی اس کوشش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ یہ تمام ادارے ایک ملک– ایک زراعت – ایک ٹیم کے وژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے مربوط طریقے سے کام کریں۔ متعلقہ شعبوں سمیت زراعت کے شعبے میں 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مسلسل 5فیصد ترقی کی شرح کو برقرار رکھا جائے ۔

جناب چوہان نے کہا کہ کانفرنس کے دوران ہونے والی بات چیت میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے اور زراعت میں 5 فیصد شرح نمو کو برقرار رکھنا ممکن ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جبکہ ملک کی 93 فیصد اراضی غذائی اناج کی کاشت کے تحت ہے، لیکن دالوں اور تیل کے بیجوں کی شرح نمو تقریباً 1.5 فیصد تک کم ہے۔ ریاستوں میں پیداواری صلاحیت میں بھی وسیع تفاوت ہیں مثال کے طور پر، مکئی کی پیداوار تمل ناڈو میں زیادہ ہے لیکن اتر پردیش میں کم ہے۔ اس فرق کو پر کرنے کے لیے تمام خطوں میں پیداواری سطح کو کم از کم ایک مستقل اوسط تک لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے لیے مختلف زرعی اداروں اور محکموں کے کردار کو واضح طور پر بیان کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہندوستان کا مقصد 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننا ہے تو صرف زرعی شعبے کو ایک ٹریلین ڈالر کا تعاون دینا ہوگا۔ اس کے حصول کے لیے اس کے مطابق اہداف کا تعین کیا جا رہا ہے۔ اس وقت زرعی برآمدات تقریباً 6 فیصد ہیں، اس کو 20 فیصد تک بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے تجربہ گاہوں کی تحقیق اور کسانوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تحقیق کے نتائج عملی اور ان کے لیے براہ راست فائدہ مند ہوں۔ وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان میں زمینوں کی ملکیت پہلے ہی کم ہے اور مسلسل کم ہوتی جارہی ہے۔ 2047 تک، اوسط زمین کی ملکیت 0.6 ہیکٹر تک کم ہونے کی توقع ہے۔ ایسے حالات میں، صرف غذائی اجناس کی پیداوار ہی کافی نہیں ہوگی، اور تنوع کی ضرورت ہوگی۔ اس میں شہد کی مکھیاں پالنا، مویشی پالنا، ماہی گیری، باغبانی، اور دیگر متعلقہ سرگرمیاں شامل ہیں، جو فی الحال زیر غور ہیں۔

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اس سال کے بجٹ میں ایک نئے جین بینک کی تشکیل کے لیے فنڈز مختص کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ حال ہی میں چاول کی دو نئی اقسام جینوم ترتیب بندی کے ذریعے تیار کی گئی ہیں اور اسی طرح کی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے سویابین، دالیں، اُڑد (کالا چنا)، چنا اور تور کی پیداوار بڑھانے کے لیے اسی طرح کا کام جاری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی ہیکٹر کم سے کم پانی سے زیادہ سے زیادہ پیداوار جیسے مسائل پر گہرائی سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ قلیل مدتی (ایک سال کے اندر) اور طویل مدتی کامیابیوں کے لیے مقررہ اہداف مقرر کیے جا رہے ہیں اور اس سمت میں تیزی سے کام کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

*****

 (ش ح –ا ب ن- ت ع )

U.No:945


(Release ID: 2130071)
Read this release in: Tamil , English , Hindi