وزارت خزانہ
محکمہ اقتصادی امور نے سیکورٹیز کنٹریکٹس (ریگولیشن) رولز، 1957 کے قاعدہ 8 میں ترمیم کی
یہ ترمیم بروکرز کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی بڑھانے کے لیے ضوابط کی وضاحت فراہم کرتی ہے
Posted On:
19 MAY 2025 5:50PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کےمحکمہ اقتصادی امو (ڈی ای اے) نے گیزٹ نوٹیفکیشن جی ایس آر 318 (ای)کے ذریعے سیکورٹیز کنٹریکٹس (ریگولیشن) رولز، 1957 کے قاعدہ 8 میں ترمیم کر دی ہے۔یہ ترمیم بروکرز کے لیے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور ریگولیٹری وضاحت فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
متعلقہ قواعد کی کچھ دفعات پر مختلف شراکت داروںو کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کے پیش نظر،ڈی ای اے نے ستمبر 2024 میں ایک مشاورتی دستاویز جاری کی تھی، جس میں شراکت داروں سے تبصرے (رول آرٹ ایس سی آر آر 1957. پی ڈی ایف پر عوامی تبصرے کے لیےمشاورتی پیپر) طلب کئے گئے تھے۔
مالیاتی شعبے کے پھیلاؤ، باہمی ربط میں اضافے اور وقت کے ساتھ بروکرز کے کاروباری طریقہ کار میں تبدیلی کے پیش نظر،ڈی ای اے نے یہ محسوس کیا کہ قواعد میں شامل تحفظات کا ازسرِنو جائزہ لیا جانا ضروری ہے، تاکہ قواعد کے اصل مقصد کو برقرار رکھتے ہوئے شراکت داروں کی سرگرمیوں پر غیر ضروری پابندیاں نہ لگیں۔
یہ ترمیم شراکت داروں سے موصولہ آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے اور یہ حکومت کی اُس وسیع تر پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد مالیاتی شعبے میں کاروبار میں آسانی اور ریگولیٹری وضاحت کو فروغ دینا ہے۔یہ اقدام یقینی بنائے گا کہ مارکیٹ کے درمیانی ادارے بھارت کے سرمایہ جاتی بازار کی ترقی میں شفاف اور باقاعدہ طریقے سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔
گیزٹ نوٹیفیکیشن کو ملاحظہ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں:
************
ش ح۔ م ش ۔ اش ق
(U: 907)
(Release ID: 2129711)