الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
یو آئی ڈی اے آئی نے شفافیت اور تحقیق کے فروغ کے لیے غیر ذاتی آدھار ڈیش بورڈ ڈیٹا شیئر کیا
یو آئی ڈی اے آئی کا ڈیٹا اقدام، شواہد پر مبنی پالیسی اور عوامی فلاح کے لیے اوپن ڈیٹا کے بھارت کے وژن کے مطابق ہے
Posted On:
19 MAY 2025 5:35PM by PIB Delhi
بھارت کی منفرد شناختی اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے آدھار ڈیش بورڈ سے غیر شخصی، گمنام ڈیٹا کو اوپن گورنمنٹ ڈیٹا پلیٹ فارم data.gov.in پر شیئر کرنا شروع کر دیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد شفافیت، تحقیق اور ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی کو فروغ دینا ہے۔
یہ ڈیٹاسیٹ، جو یو آئی ڈی اے آئی کے چیف ڈیٹا آفیسر (سی ڈی او) اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں اس میں آدھار کی رجسٹریشن، اپ ڈیٹس، اور تصدیق کے رجحانات کے مجموعی اعداد و شمار شامل ہیں، جو جغرافیہ، عمر کے گروپ اور دیگر متعلقہ پیمانوں کے مطابق درجہ بندی کیے گئے ہیں۔
ان غیر شخصی اور گمنام ڈیٹاسیٹ کو قابلِ رسائی بنا کر، یو آئی ڈی اے آئی (یو آئی ڈی اے آئی) کا مقصد تعلیمی تحقیق، ڈیجیٹل خدمات میں جدت، اور مشترکہ ترقیات کی حمایت کرنا ہے۔
یہ اقدام ثبوت پر مبنی پالیسی سازی اور تکنیکی جدت کے لیے نئے راستے کھولتا ہے، جو شفافیت، عوامی فلاح، اور محفوظ ڈیٹا گورننس ) ڈیٹا کی محفوظ حکمرانی (کے لیے یو آئی ڈی اے آئی کے عزم کو مزید آگے بڑھاتا ہے۔
یہ قدم حکومت کے اس وسیع تر وژن سے بھی ہم آہنگ ہے جس کا مقصد ثبوت پر مبنی پالیسی سازی کو فروغ دینا اور عوامی مفاد کے لیے اوپن ڈیٹا کی قدر کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہے۔ اس سے ڈیجیٹل شمولیت اور حکومتی کارکردگی میں مزید بہتری کی توقع ہے۔
***
ش ح۔ ش آ۔م ر
Uno-906
(Release ID: 2129710)