وزارت دفاع
چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے اگلی فوجی چوکیوں کا دورہ کیا
سی ڈی ایس نے ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی
Posted On:
19 MAY 2025 5:56PM by PIB Delhi
مسلح افواج کے حوصلے کو بڑھانے کے لئے، چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس)، جنرل انیل چوہان نے آج 19 مئی 2025 کو اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سورت گڑھ فوجی اسٹیشن اور نلیہ ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں کے پیش نظر کارروائی سے متعلق تیاری اور لچک کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے آپریشنل تیاریوں اور اہلکاروں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور مستقبل کے خطرات کا مؤثر جواب دینے کی ان کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
سی ڈی ایس کے ساتھ لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ، آرمی کمانڈر ساؤتھ ویسٹرن کمان اور ایئر مارشل ناگیش کپور، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ساؤتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ بھی تھے۔ آپریشن سندور کے دوران فوجیوں کی مثالی ہمت کے اعتراف میں اس دورے کو فخر کے جذبے کے ساتھ پیش کیا گیا۔ انہیں کارروائی کے دوران استعمال کئے گئے جدید ترین اور مضبوط فضائی دفاعی نظام سے روشناس کرایاگیا۔ جنرل چوہان نے دورے کے دوران سینئر فوجی کمانڈروں کے ساتھ اسٹریٹجک بات چیت بھی کی۔
جنرل چوہان نے آپریشن کے فعال مرحلے کے دوران فوجیوں کی غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ ان کی بے لوث لگن، پُرعزم ہمت اور دشمن کی طرف سے بدامنی پیدا کرنے کی متعدد کوششوں کو ناکام بنانے میں ثابت قدمی کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ فوجی پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتے ہیں۔ سی ڈی ایس نے فیصلہ کن قوت کے ساتھ کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اپنے خطاب کے دوران، سی ڈی ایس نے افواج کے درمیان ہم آہنگی کی تعریف کی۔ جنرل چوہان نے مقامی سول انتظامیہ کی حمایت کے لیے ان کی بھی تعریف کی اس طرح کی نازک صورتحال میں فوجی اور سول ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس دورے سے مسلح افواج کے تئیں قوم کی طرف سے شکر گزاری کا اظہار ہوتا ہے اور اتحاد، تیاری اور غیر متزلزل قومی عزم کے پیغام کو تقویت مستحکم کیا۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع د
U.NO.909
(Release ID: 2129700)