زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت کے مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے  زراعت کے ریاستی وزیروں سے ورچوئل طریقے سے بات چیت کی تاکہ  آئندہ  کے‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے


‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے کی ایک بڑی پہل ہے: جناب چوہان

متفقہ طور سے مربوط کوششوں  کے ذریعے زراعت میں یکسر تبدیلی لائی جا سکتی ہے: جناب چوہان

‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ ایک اختراعی پہل ہے ،جس کا مقصد ترقی یافتہ زراعت کے ذریعے ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کرنا ہے: جناب چوہان

مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے ریاستوں سے زور دے کر کہا کہ وہ ‘ایک ملک ، ایک ٹیم، ایک زراعت’ کے جذبے کے ساتھ کام کریں

Posted On: 19 MAY 2025 5:38PM by PIB Delhi

زراعت ، کسانوں کی  بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر  جناب شیو راج سنگھ چوہان نے آج نئی دلّی کے کرشی بھون سے مختلف ریاستوں کے زراعت کے وزراء کے ساتھ ورچوئل وسیلے سے بات چیت کی تاکہ ملک بھر میں 29 مئی سے 12 جون ، 2025 ء تک ہونے والی ‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ جناب چوہان نے ریاستوں سے زور دے کر کہا کہ وہ اس مہم میں سرگرم طور پر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ کسانوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کام کریں تاکہ وہ  زرعی اختراعات اور تکنیکی اقدامات سے مستفید ہو سکیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UFE5.jpg

 

مذکورہ مہم کو زرعی پیداوار بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے ، جناب چوہان نے کہا کہ یہ ‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ بھارتی زراعت میں یکسر تبدیلی لانے والی ایک بڑی پہل ہے۔  انہوں نے کہا کہ “یہ ہماری زمین ہے، ہماری مٹی ہے اور ہمارے کسان ہیں،” ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس کا مقصد زراعت کو منافع بخش بنانا، خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانا اور اناج، دالوں، پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہےاور ساتھ ہی ساتھ   تمام شہریوں کو  تغذیہ بخش خوراک فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ زراعت بھارتی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جس سے تقریباً نصف آبادی کو روزگار فراہم ہوتا ہے اور انہوں نے آئندہ نسلوں کے لیے قدرتی وسائل کے تحفظ کے ساتھ ، ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے مستقل کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیر موصوف نے اس سال کی ریکارڈ زرعی پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا، جس میں چاول، مکئی، دالیں اور تلہن شامل ہیں اور اس کامیابی میں تعاون فراہم کرنے والی تمام ریاستوں اور زراعت کے تمام وزراء کو مبارکباد دی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SK81.jpg

 

جناب چوہان نے  اس بات پر زور دیا کہ یہ تو محض شروعات ہے اور ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں، محکموں، یونیورسٹیوں اور وسائل کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے ساتھ، مرکزی اور ریاستی سطح پر، بھارتی زراعت اور بھی بڑی کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ‘‘ منظّم اور متحد انداز میں کام کرنے سے کاشتکاری میں معجزے ہو سکتے ہیں ’’۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ ایک اختراعی پہل ہے ، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘لیب ٹو لینڈ’ ویژن کے عین مطابق ہےاو ر جس کا مقصد تحقیق اور کسانوں کی حقیقی زندگی کی ضروریات کے درمیان خلیج کو پُر کرنا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N4AK.jpg

 

مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مہم ترقی یافتہ بھارت کے لیے ایک ترقی یافتہ زرعی نظام قائم کرنے کے لیے مخصوص ہے اور ملک کے غذائی مستقبل کو محفوظ بنانے کی سمت ایک ٹھوس قدم ہے۔ انہوں نے اس مشن کو عملی جامہ پہنانے میں ریاستی حکومتوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور تمام ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ مشترکہ ذمہ داری اور جذبے کے ذریعے اس مہم کو کامیاب بنانے میں تعاون دیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CQ23.jpg

 

زراعت اور کسانوں کی  بہبود  کی وزارت اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ ( آئی سی اے آر )  کے مشترکہ تعاون سے ‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ چلایا جائے گا۔ اس مہم کے تحت 2170 سائنسدانوں کی ٹیمیں ملک بھر کے گاؤوں  کا دورہ کریں گی تاکہ کسانوں کو تربیت  فراہم کی جا سکے اور براہِ راست ان سے رابطہ قائم کیا جا سکے۔ اس مہم میں آمنے سامنے کی بات چیت کا طریقہ کار اپنایا جائے گا،  جس میں ایک طرف سائنسدان کسانوں کے ساتھ تحقیق اور تکنیکی معلومات مشترک کریں گے اور دوسری طرف کسانوں کے زمینی مسائل اور چیلنجوں  کو جاننے کی بھی کوشش کریں گے۔  ان معلومات سے مستقبل کی تحقیقی کوششوں  میں رہنمائی  حاصل ہوسکے گی ، جس سے عملی، مقامی ضروریات کے مطابق حل فراہم  کئے جا سکیں گے ۔

اپنی اختتامی تقریر میں ، جناب چوہان نے تمام ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ “ایک ملک ، ایک زراعت، ایک ٹیم” کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں اور آئندہ خریف کی فصل کے بوائی  کے موسم سے پہلے زرعی پیداوار  میں اضافے کے اس اختراعی پروگرام کے لیے مکمل طور پر خود کو وقف کردیں۔

اس میٹنگ میں زراعت کی وزارت میں سکریٹری جناب دیویش چترویدی، ڈی اے آر ای کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ایل جاٹ   کے علاوہ دیگر سینئر حکام نے بھی شرکت کی ۔

 

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ ش م  ۔ ع ا )

U. No. 903


(Release ID: 2129690)
Read this release in: English , Marathi , Tamil