بھارتی چناؤ کمیشن
ہندوستان کے انتخابی کمشین (ای سی آئی )نے جھارکھنڈ سے بی ایل او سپروائزروں کے لئے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا
Posted On:
19 MAY 2025 2:39PM by PIB Delhi
ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) جناب گیانیش کمار نے آج نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) میں جھارکھنڈ کے فرنٹ لائن انتخابی کارکنوں کے لئے صلاحیت سازی سے متعلق دو روزہ پروگرام کا افتتاح کیا۔ شرکاءکی تعداد 402 ہے، جس میں ڈی ای او، ای آر او، بی ایل اواوربی ایل اوسپروائزر شامل ہیں۔ پچھلے تین مہینوں میں ای سی آئی نےآئی آئی آئی ڈی ای ایم میں ملک بھر سے ایسے 3000 سے زیادہ شرکاء کو تربیت دی ہے۔
2. اپنے افتتاحی خطاب میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے جھارکھنڈ میں رائے دہندگان کے اندراج کے دوران زمینی سطح پر شرکاء کی طرف سے کی جانے والی مثالی محنت اور لگن کی تعریف کی۔ سی ای سی نے شرکاء سے یہ بھی کہا کہ وہ آر پی ایکٹ 1950 کے سیکشن 24 (اے) اور 24 (بی) کے تحت پہلی اور دوسری اپیل کی دفعات سے واقف ہوں اور رائے دہندگان کو ان دفعات سے آگاہ کریں۔
3. یہ یاد رہے کہ حتمی انتخابی فہرستوں کے خلاف پہلی اور دوسری اپیلیں بالترتیب ڈی ایم/ضلع کلکٹر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اور ریاست/ یوٹی کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے پاس کی جا سکتی ہے۔ 6 سے 10جنوری 2025 تک خصوصی سمری ریویژن (ایس ایس آر) مشق کی تکمیل کے بعد جھارکھنڈ سے کوئی اپیل دائر نہیں کی گئی۔
4. درست اور اپ ڈیٹ شدہ انتخابی فہرستوں کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئےشرکاء کو عوامی نمائندگی ایکٹ 1951، 1950، رائے دہندگان1960 کے انتخابی ضابطوں کےرجسٹریشن، 1961 کے انتخابی ضابطوں اور ای سی آئی کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات کے مطابق سختی سے کام کرنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ پروگرام کے نصاب میں بات چیت کے اجلاس، رول پلے، گھر گھرجائزے، کیس اسٹڈی اور فارم 6، 7 اور 8 کو بھرنے کی مشقیں شامل ہیں۔ مزیدیہ کہ شرکاء ووٹر ہیلپ لائن ایپ (وی ایچ اے) اور آئی ٹی ٹولز پر عملی تربیت حاصل کریں گے۔ تربیت حاصل کرنے والوں کو تکنیکی مظاہرے اور ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی جس میں موک پول کا انعقاد بھی شامل ہے۔
*****
ش ح۔ ک ا۔ع د
(Release ID: 2129634)