بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہرلال برازیل میں برکس کے وزرائے توانائی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے


بھارت بجلی کے شعبے میں گزشتہ دہائی کے دوران اپنی کامیابیوں کی عکاسی  کرے گا

Posted On: 17 MAY 2025 1:51PM by PIB Delhi

بجلی اورمکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال 19 مئی کو ہونے والی برکس کے وزرائے توانائی کی میٹنگ میں شرکت کے لیے برازیل کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے ہیں ۔

"جامع اور پائیدار عالمی حکمرانی کے لیے عالمی جنوبی تعاون کو بااختیار بنانا" کے موضوع کے تحت ،  وزیر موصوف توانائی کی یقینی فراہمی ، رسائی ، استطاعت اور پائیداری جیسے اہم مسائل پر برکس ممالک کے وزرائے توانائی کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔

اس میٹنگ میں بھارت گذشتہ دہائی کے دوران اپنی کامیابیوں کی عکاسی  کرے گا ، جس میں بجلی کی صلاحیت میں 90 فیصد اضافہ ، قابل تجدید توانائی ، گرین ہائیڈروجن اور بائیو فیول میں قائدانہ رول کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں اختراعات اور پائیدار ترقی شامل ہیں ۔ ملک توانائی تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے اور توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کرے گا ۔

یہ دورہ ایک مضبوط ، مستقبل پر مبنی اور پائیدار توانائی کے شعبے کی تعمیر میں برکس ممالک کے ساتھ فعال طور پر تعاون کرنے کے ہندوستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے ۔

*****

ش ح-اع خ  ۔ر  ا

U-No- 861


(Release ID: 2129316)