وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مرکزی وزیر جناب راجیورنجن سنگھ تریپورہ میں مچھلی میلہ کا افتتاح کریں گے اور 42.4 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے مربوط ایکوا پارک کا سنگِ بنیاد رکھیں گے
Posted On:
17 MAY 2025 1:06PM by PIB Delhi
ماہی پروری، حیوانات و ڈیری اور پنچایتی راج کے وزیر جناب راجیورنجن سنگھ عرف للن سنگھ، تریپورہ کے ضلع کیلاشہر میں ایک ’’مربوط ایکوا پارک‘‘ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور 18 مئی 2025 کو تریپورہ کے اگرتلہ میں ایک روزہ مچھلی میلہ کا افتتاح کریں گے۔ یہ ایکوا پارک پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت 42.4 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے قائم کیا جا رہا ہے۔
اس تقریب میں متعلقہ وزارت اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جارج کوریئن اور ماہی پروری کے ریاستی وزیر جناب سدھانشو داس بھی شریک ہوں گے۔
اس موقع پر ماہی پروری کے شعبے سے وابستہ مختلف مستفیدین میں اسناد / منظوری کے مراسلے تقسیم کیے جائیں گے، جن میں اہل ماہی گیروں اور مچھلی کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) بھی جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کوآپریٹیوز، فِش فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف ایف پی ایوز) اور فشریز اسٹارٹ اپس کو ان کی خدمات پر اعزازات سے نوازا جائے گا۔ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت امداد حاصل کرنے والے مستفیدین کو اسناد دی جائیں گی، جو حکومت کی جامع اور پائیدار ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
محکمہ ماہی پروری، پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا کے تحت ’’مربوط ایکوا پارکس‘‘ کے قیام کو ایک اہم اور نمائندہ اقدام کے طور پر ترجیح دے رہا ہے۔ ان ایکوا پارکس کو ایک مربوط مرکز کے طور پر تصور کیا گیا ہے، جہاں ہیچریز، فیڈ ملز، کولڈ اسٹوریج، پروسیسنگ، تربیت، اور مارکیٹنگ جیسی تمام خدمات ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں گی۔ یہ سہولیات صرف بنیادی ڈھانچہ نہیں بلکہ ویلیو چین کی ترقی، جدت طرازی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے محرک بھی ہوں گی، خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین کے لیے۔ یہ پارکس ’’ہب اینڈ اسپوک‘‘ ماڈل کے تحت چلائے جائیں گے، تاکہ علاقائی ضروریات اور مخصوص موضوعاتی پہلوؤں کو بہتر انداز میں پورا کیا جا سکے۔
یہ مربوط طریقۂ کار ماہی پروری اور آبی زراعت کی پوری ویلیو چین — پیداوار، پروسیسنگ سے لے کر ریٹیل تک — کے تمام پہلوؤں کو حمایت فراہم کرتا ہے اور مکمل حل فراہم کر کے پیداوار میں اضافہ اور پائیدار ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ اس حوالے سے تریپورہ ایک نمایاں ریاست کے طور پر ابھری ہے، جہاں فی کس سالانہ مچھلی کھپت 29 کلوگرام سے زائد ہے۔ حالیہ برسوں میں ریاست نے ماہی پروری کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ پی ایم ایم ایس وائی اور نیلے انقلاب کے تحت گزشتہ 10 برسوں میں ریاست کو آبی زراعت کے فروغ، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، ماہی گیروں کی فلاح و بہبود، اور مارکیٹ مداخلت کے لیے 319 کروڑ روپے کے منصوبے دیے گئے۔
کیلاشہر، تریپورہ میں قائم ہونے والا یہ مربوط ایکوا پارک ریاست میں مچھلی کی پیداوار، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کے جدید بنیادی ڈھانچے کی بنیاد بنے گا، اور ماہی پروری کی ویلیو چین سے وابستہ تمام فریقین کو فائدہ پہنچائے گا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-859
(Release ID: 2129290)