کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی سی اے اور ڈی جی آر نے سینئر دفاعی افسران کے لیے ’’آزادانہ  ڈائریکٹرشپ‘‘ پر دوسرا سرٹیفیکیشن پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا


دو ہفتوں پر مشتمل اس سرٹیفیکیشن پروگرام میں تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے 30 سینئر افسروں نے شرکت کی

Posted On: 17 MAY 2025 9:36AM by PIB Delhi

انڈین انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر) کے اشتراک سے سینئر دفاعی افسران کے لیے اپنے پروگرام کا دوسرا بیچ 5 مئی 2025 سے 16 مئی 2025 تک آئی آئی سی اے کیمپس، مانیسر، گروگرام میں منعقد کیا۔

دو ہفتوں پر مشتمل اس سرٹیفیکیشن پروگرام میں تینوں مسلح افواج کے 30 سینئر افسران نے شرکت کی، جن کے عہدے ایئر مارشلز، وائس ایڈمرلز، ریئر ایڈمرلز، ایئر وائس مارشلز، میجر جنرلز، بریگیڈیئرز، کرنلز اور گروپ کیپٹنز تھے۔

اختتامی اجلاس کی صدارت آئی آئی سی اے، کے ڈائریکٹر جنرل و سی ای او جناب گیانیشور کمار سنگھ نے کی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ایس بی کے سنگھ، ایس ایم، ڈائریکٹر جنرل، ڈی جی آر اور وائس ایڈمرل راجارام سوامی ناتھن نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطابات میں انہوں نے مسلح افواج کے تجربات اور کارپوریٹ دنیا کے تقاضوں کے درمیان مماثلت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کارپوریٹ دنیا میں اچھی حکمرانی کے لیے درکار بنیادی اصول جیسے اخلاقیات اور دیانت داری، پہلے ہی مسلح افواج کا حصہ ہیں۔ ان بنیادی اقدار کے ساتھ ساتھ دفاعی افسران کے پاس موجود مہارت، علم اور تجربہ انہیں بھارتی کارپوریٹ دنیا میں تبدیلی لانے والے رہنماؤں کے طور پر پیش کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CWN6.jpg

ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او، آئی آئی سی اے جناب گیانیشور کمار سنگھ نے ابھرتے ہوئے بھارتی کارپوریٹ منظرنامے میں سابق فوجی افسران سے متوقع کرداروں کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج نے اپنے مخصوص شعبوں میں جو اعلیٰ کارکردگی اور پیداواریت حاصل کی ہے، وہ تجربہ سابق افسران کو بھارتی کارپوریٹ سیکٹر کا حصہ بن کر قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔

جناب سنگھ نے اپنے خیالات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے جو مہارتیں اور صلاحیتیں حاصل کی ہیں، انہیں ان شعبوں میں استعمال کیا جانا چاہیے جو ان کے تجربے سے ہم آہنگ ہوں، تاکہ ’’وِکست بھارت‘‘ کے ہدف کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔

اپنے خطاب میں ایک اور اہم پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب سنگھ نے پروگرام کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ کاروباری صلاحیتوں کے فروغ پر توجہ دیں، تاکہ نہ صرف اپنے ہم منصب سابق فوجیوں کے لیے بلکہ ملک بھر کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ملک میں ایم ایس ایم ای  شعبے کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022NLI.jpg

اسکول آف کارپوریٹ گورننس اینڈ پبلک پالیسی، آئی آئی سی اے کے سربراہ ڈاکٹر نیرج گپتا  نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہنگامی حالات کے باوجود پورے پروگرام میں اپنی موجودگی برقرار رکھی۔ انہوں نے عوامی نظم و نسق، عسکری نظم و نسق اور کارپوریٹ گورننس کے تصورات میں ہم آہنگی اور اختلاف کے نکات پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ دو ہفتے پر مشتمل یہ پروگرام تین اہم مقاصد کے تحت ترتیب دیا گیا تھا:

  1. شرکاء کو کارپوریٹ گورننس کے تصورات اور ریگولیٹری فریم ورک سے آگاہ کرنا؛
  2. ایک آزاد ڈائریکٹر کے کردار اور ذمہ داریوں سے روشناس کرانا؛
  3. اور انہیں کارپوریٹ بورڈز میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانا۔

سرٹیفیکیشن تقریب اور پروگرام کی کارروائی ڈاکٹر انندیتا چکرورتی، پرنسپل ریسرچ ایسوسی ایٹ، آئی آئی سی اے اور سی ایس اشیش کمار، سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ، آئی آئی سی اے نے انجام دی۔

آئی آئی سی اے نے کارپوریٹ امور، ریگولیٹری نظام، وزارت، کارپوریٹس اور دیگر اداروں کے درمیان علم کا وسیلہ اور رابطے کا کردار ادا کیا۔

ادارہ بدستور اچھی حکمرانی اور ذمہ دار کاروباری عمل کو فروغ دینے والی کوششوں میں پیش پیش ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-855


(Release ID: 2129279)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil