بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سربانند سونووال نے ڈبروگڑھ اور تینسکیا میں 'ترنگا یاترا' کی قیادت کی؛ آپریشن سندور کو پاکستان اور دہشت گردی پر 'فیصلہ کن اور زبردست فتح' قرار دیا

Posted On: 16 MAY 2025 6:45PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی و آبی گزرگاہوں کے مرکزی ویز جناب سربانند سونووال نے آپریشن سندور کی غیر معمولی کامیابی کے اعزاز میں ڈبروگڑھ کے چوکیدنگی اور تینسکیا کے مانَو کلیان میں منعقدہ ’ترنگا یاترا‘ میں شرکت کی۔
یہ تقریب مسلح افواج کے تئیں خراجِ عقیدت و تشکر کے اظہار کے طور پر منعقد کی گئی، نیز اس میں اعلیٰ سطح کے اور انتہائی مؤثر انسداد دہشت گردی مشن کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی فیصلہ کن قیادت کو سراہا گیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر جناب سربانندا سونوال نے کہا: "آپریشن سندور کی بے مثال کامیابی ہماری مسلح افواج کی شجاعت، قوت اور ناقابل تسخیر حوصلے کا ثبوت ہے۔ ایک بار پھر ہماری صلاحیتوں نے پاکستان اور دہشت گردی کے اڈوں پر فیصلہ کن اور زبردست فتح کو یقینی بنایا ہے۔ یہ دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والے پاکستان کے لیے ایک سخت پیغام ہے — بھارت کسی بھی دہشت گردانہ خطرے یا کارروائی کو برداشت نہیں کرے گا اور کسی بھی حرکت کا فوری اور منہ توڑ جواب دے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مضبوط اور دلیر قیادت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ نیا بھارت ہے — جو قوم کے خلاف کسی بھی سازش کا طاقت اور درستگی کے ساتھ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔"

جناب سونوال نے مزید کہا: "آج ڈبروگڑھ اور تینسکیا میں منعقدہ 'ترنگا یاترا' میں بڑی تعداد میں عوام کے ساتھ شامل ہو کر مجھے بے حد خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔ یہ ہم سب کے لیے تحریک اور عزم کا لمحہ ہے، جب ہم پاک پروردہ دہشت گردی کے اڈوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے اور پاکستان کی ناپاک سازشوں کا زبردست جواب دینے پر اپنی مسلح افواج کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم ہر مشکل کا ڈٹ کر سامنا کرنے کے لیے متحد ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مؤثر قیادت میں بھارت ایک ایسی طاقتور قوم کے طور پر ابھرا ہے جو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔"

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں 'ترنگا یاترا' قومی یکجہتی اور فخر کی ایک طاقتور علامت کے طور پر ابھری ہے — خاص طور پر آپریشن سندور کی شاندار کامیابی کے بعد۔ جیسے ہی بھارت اپنی مسلح افواج کی بہادری اور دہشت گردی و اس کے ہمدردوں کے خلاف مضبوط مؤقف کا جشن منا رہا ہے، یہ یاترا ترنگے کو ایک اجتماعی سلام پیش کرنے کی علامت بن گئی ہے۔
قبل ازیں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہر شہری سے اپیل کی تھی کہ وہ ترنگا یاترا میں شامل ہو کر بھارت کی خودمختاری کے دفاع کے غیر متزلزل عزم اور قوم کی عظمت کی حفاظت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں۔
محب وطنی کی یہ تازہ لہر ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو مسلسل تقویت دے رہی ہے۔

ڈبروگڑھ میں منعقدہ ترنگا یاترا میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر کئی معزز شخصیات بھی موجود تھیں، جن میں ایم ایل اے تریش گووالا اور ترنگا گوگوئی؛ ریتوپرنا باروہ، چیئرمین، آسام ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اے ٹی ڈی سی)) بیکول ڈیکا، چیئرمین، آسام پیٹرو کیمیکلز لمیٹڈ (اے پی ایل) و سکریٹری، آسام بی جے پی؛ ہیما پربھا برتھاکر، چیئرپرسن، آسام اسٹیٹ کمیشن فار ویمن؛ ڈبروگڑھ ضلعی بی جے پی صدر دُلال بورا؛ میئر، ڈبروگڑھ میونسپل کارپوریشن، سائیکت پاترا؛ ڈپٹی میئر اُجّول پھوکان؛ چیئرمین، ڈبروگڑھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، اسیم ہزاری کا؛ لکشیا کونور، جنرل سکریٹری، آسام اولمپک ایسوسی ایشن؛ اور ڈبروگڑھ ضلع مہلا مورچہ کی صدر مامون گوگوئی مترا سمیت دیگر اہم افراد شامل تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20250516-WA01116PFD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20250516-WA0112VYNL.jpg

 

***

UR-844

(ش ح۔اس ک ۔ خ  م )


(Release ID: 2129225)
Read this release in: English , Hindi , Tamil