عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
محکمہ برائے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی) نے اپریل 2025 کے لیے ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے بارے میں مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام(سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 33ویں رپورٹ جاری کی
ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کواپریل 2025 تک عوامی شکایات کے73,901 معاملے موصول ہوئے
اپریل 2025 میں ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے کل 57,021 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں زیر التواء شکایتوں کی تعداد 2,08,103 ہے۔
Posted On:
16 MAY 2025 5:21PM by PIB Delhi
محکمہ برائے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی)نے اپریل 2025 کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیےعوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 33 ویں ماہانہ رپورٹ شائع کی ۔ یہ رپورٹ عوامی شکایات کے اقسام اور زمروں اور ریاستوں کے ذریعے ان کےازالے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے ۔
اپریل 2025 کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی جانب سے مجموعی طور پر 57,021 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ اسی مہینے میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر ریاستوں/مرکز کےزیر انتظام علاقوں میں زیر التواء شکا یتوں کی تعداد 2,08,103 پائی گئی۔
رپورٹ میں اپریل 2025 کے دوران سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے رجسٹر ہونے والے نئے صارفین کا اعدادو شمار بھی شامل ہے۔ اس مہینے میں کل 62,227 نئے صارفین نے رجسٹریشن کرایا ہے، جن میں سب سے زیادہ رجسٹریشن اتر پردیش سے ہوئی ہیں ، جن کی تعداد 9,327 ہے۔
رپورٹ میں اپریل 2025 کے دوران کامن سروس سینٹرز(سی ایس سی ایز) کے ذریعے درج کی گئی شکایات کا ریاست وار تجزیہ بھی شامل ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کو کامن سروس سینٹر(سی ایس سی) پورٹل کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے اور یہ سہولت 5 لاکھ سے زائد سی ایس سی ایزپر دستیاب ہے، جہاں 2.5 لاکھ گاؤں کی سطح کے کاروباری افراد(وی ایل ای ایز) جڑے ہوئے ہیں۔ اپریل 2025 میں سی ایس سی ایز کے ذریعے کل 5,004 شکایات درج کرائی گئیں۔ رپورٹ میں ان اہم مسائل اور زمروں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جن کے متعلق سی ایس سی ایز کے ذریعے سب سے زیادہ شکایات درج کی گئیں۔
اپریل 2025 میں سب سے زیادہ شکایات اتر پردیش میں موصول ہوئیں، جن کی تعداد 25,863 رہی۔ 30 اپریل 2025 تک 23 ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں 1,000 سے زائد شکایات زیر التواء تھیں۔ اپریل 2025 میں سب سے زیادہ شکایتوں کا ازالہ اتر پردیش اور گجرات نے کیا ، جن کی تعداد بالترتیب 22,834 اور3,624 شکایات رہیں۔ یکم سے 30 اپریل 2025 کے درمیان 16 ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں نے 1,000 سے زائد شکایتوں کا ازالہ کیا گیا۔
رپورٹ میں مالی سال25-2024 میں سیوتم اسکیم کے تحت جاری کردہ سبسڈی کی صورتحال بھی شامل ہے ۔ گزشتہ تین مالی برسوں(2022-23, 2023-24, 2024-25) میں 822 تربیتی کورسز مکمل کیے گئے ہیں ، جن میں تقریباً 27,230 اہلکاروں نے تربیت حاصل کی۔
نمبر شمار
|
مالی سال
|
تربیت کی انعقاد
|
تربیت حاصل کرنےوالے افسران
|
1
|
2022-23
|
280
|
8,496
|
2
|
2023-24
|
236
|
8,477
|
3
|
2024-25
|
306
|
10,257
|
کل
|
822
|
27,230
|
مارچ 2025 کے مہینے کے لیے اہم نکات درج ذیل ہیں:
1.سی پی جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات کی صورتحال:
- اپریل 2025 میں ریاستوں/مرکز کےزیر انتظام علاقوں کے لیے 73,901 عوامی شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 57,021 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
- ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں ماہانہ ازالے کی تعداد مارچ 2025 کے آخر میں 59,523 سے کم ہو کر اپریل 2025 کے آخر میں 57,021 ہو گئی۔
2.سی پی جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات کی زیر التواء صورتحال:
- 30 اپریل 2025 تک 23 ریاستوں/مرکزی زیر انتظام علاقوں میں 1,000 سے زائد شکایات زیر التواء ہیں۔
- 30 اپریل 2025 تک ریاستوں/مرکزی زیر انتظام علاقوں میں عوامی شکایات کی کل زیر التواء تعداد 2,08,103 ہے۔
* * * ** * * *
ش ح۔م ع ن- ن ع
U-NO: 831
(Release ID: 2129162)