عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) نے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کے تحت اپریل 2025 کے لیے مرکزی وزارتوں/محکموں کی کارکردگی پر مبنی 36ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی


اپریل، 2025 میں مرکزی وزارتوں/ محکموں کے ذریعے کل 1,25,027 شکایات کا ازالہ کیا گیا

مسلسل 34ویں مہینے میں مرکزی سیکرٹریٹ میں ماہانہ  معاملات کونمٹانے کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی

محکمہ ڈاک، محکمہ ٹیلی مواصلات اور محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود اپریل 2025 کے مہینے کے لیے جاری کی گئی درجہ بندی میں گروپ اے کیٹیگری میں سرفہرست ہے

اپریل 2025 کے لیے جاری کی گئی رینکنگ میں وزارت پارلیمانی امور، وزارت قبائلی امور اور بھاری صنعتوں کی وزارت گروپ بی کیٹیگری میں سرفہرست ہیں

Posted On: 16 MAY 2025 5:23PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے اپریل 2025 کے لیے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی ماہانہ رپورٹ جاری کی، جو عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور نمٹانے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ یہ ڈی اے آر پی جی کی طرف سے شائع کردہ مرکزی وزارتوں/محکموں پر 36ویں رپورٹ ہے۔

اپریل 2025 کی پیش رفت مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے 1,25,027 شکایات کا ازالہ کرتی ہے۔ مرکزی وزارتوں/محکموں میں یکم اپریل سے 30 اپریل 2025 تک شکایت کے نمٹانے کا اوسط وقت 16 دن ہے۔ یہ رپورٹس 10 نکاتی سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحاتی عمل کا حصہ ہیں جسے ڈی اے آر پی جی نے ڈسپوزل کے معیار کو بہتر بنانے اور ٹائم لائنز کو کم کرنے کے لیے اپنایا تھا۔

رپورٹ اپریل 2025 کے مہینے میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ نئے صارفین کا ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔ اپریل 2025 کے مہینے میں کل 62,227 نئے صارفین کا  اندراج  ہوا، زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن اتر پردیش (9,327) سے ہوئے۔

مذکورہ رپورٹ اپریل 2025 میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے درج کی گئی شکایات کا وزارت/محکمہ وار تجزیہ بھی فراہم کرتی ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کو کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور یہ 5 لاکھ سے زیادہ سی ایس سیزپر دستیاب ہے، جو 2.5 لاکھ گاؤں کی سطح کے کاروباریوں (وی ایل ایز) کے ساتھ منسلک ہے۔ اپریل 2025 کے مہینے میں سی ایس سیز کے ذریعے 5,004 شکایات درج کی گئیں۔

مرکزی وزارتوں/ محکموں کے لیے اپریل 2025 کے ڈی اے آر پی جی کی ماہانہ سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹ کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:

  1. پی جی کیسز:
  • اپریل 2025 میں، سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 1,22,785 پی جی کیسز موصول ہوئے، 1,25,027 پی جی کیسز کا ازالہ کیا گیا اور 59,084 پی جی کیسز زیر التواء ہیں۔
  1. پی جی اپیلیں:
  • اپریل 2025 میں 18,693 اپیلیں موصول ہوئیں اور 20,634 اپیلیں نمٹا دی گئیں۔
  • مرکزی سیکرٹریٹ کے پاس یکم اپریل 2025 سے 30 اپریل 2025 کی مدت کے لیے 25,291 پی جی  اپیلیں زیر التوا ہیں۔
  1. شکایات کے ازالے کی تشخیص اور اشاریہ (جی آر اے آئی) - اپریل 2025
  • محکمہ ڈاک، محکمہ ٹیلی مواصلات اور محکمہ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود گروپ اے کے تحت شکایات کے ازالے کی تشخیص اور اشاریہ میں (500 سے زیادہ شکایات اپریل 2025 کے لیے) سرفہرست کارکردگی دکھانے والوں میں شامل ہیں۔
  • پارلیمانی امور کی وزارت، قبائلی امور کی وزارت اور بھاری صنعتوں کی وزارت اپریل، 2025 کے لیے گروپ بی (500 سے کم شکایات) کے تحت  شکایات کے ازالے کی تشخیص اور اشاریہ  میں سرفہرست ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔۔ ش ت۔ ر ب

U-832


(Release ID: 2129145)
Read this release in: English , Hindi , Tamil