بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کرناٹک حکومت  نےپی ایم ای- ڈرائیو کے تحت الیکٹرک بسیں حاصل کرنے کا مطالبہ کیا


مرکزی وزیر ایچ ڈی کماراسوامی نے مکمل تعاون کا یقین دلایا، مرحلہ وار تقسیم کی تصدیق کی

مرکزی وزیر ایچ ڈی کمار اسوامی نے یقین دلایا کہ اگلے مرحلے میں کرناٹک بسیں حاصل کر سکے گا

مرکز-ریاست اشتراک، گرین موبلٹی مشن کو تقویت دیتا ہے

صاف اور مساوی ٹرانسپورٹ کے وزیر اعظم مودی کے وژن نے مزید رفتار حاصل کی

Posted On: 16 MAY 2025 1:43PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت کو کرناٹک حکومت کی طرف سے ایک رسمی تجویز موصول ہوئی ہے جس میں مرکزی اسپانسر شدہ پی ایم ای -ڈرائیو اقدام کے تحت الیکٹرک بسیں مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کرناٹک کے وزیر ٹرانسپورٹ جناب رامالِنگا ریڈی نے بڑے شہروں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو بڑھانے کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے ریاست کرناٹک کی درخواست پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00165LX.jpg

مثبت جواب دیتے ہوئے بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارا سوامی نے وزارت کے سینئر عہدیداروں سے بات چیت کی اور کرناٹک حکومت کو مرکز کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ مرکزی وزیر نے تصدیق کی کہ مختص کرنے کا عمل پہلے سے ہی جاری ہے اور کرناٹک کو مرحلہ وار اور ترجیحی طور پر الیکٹرک بسیں ملیں گی۔ جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے کہا، ‘‘میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ کرناٹک کو حکومت ہند کی جانب سے تمام ضروری مدد ملے’’۔‘‘وزیر اعظم نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، ہم پورے ہندوستان میں عوامی نقل و حرکت کو تبدیل کر رہے ہیں۔ کرناٹک کو یقینی طور پر پی ایم ای- ڈرائیو کے تحت بسیں ملیں گی۔’’ پی ایم ای- ڈرائیو پہل کے تحت 9 بڑے شہروں کو 14,000 الیکٹرک بسیں الاٹ کی جائیں گی۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں بشمول چارجنگ اسٹیشن، بس ڈپو اور گاڑیوں کی دیکھ بھال کے نظام سےمتعلق بنیادی ڈھانچے کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ دونوں اطراف کے عہدیداروں نے شناخت شدہ شہری کلسٹروں میں تیزی سے رول آؤٹ کو یقینی بنانے کے لیے نفاذ کے ماڈلز کی تلاش کی۔ مرکزی وزیر نے کہا، ‘‘ہم صرف بسیں ہی فراہم نہیں کر رہے ہیں - ہم ہندوستان کے لوگوں کے لیے ایک صاف ستھرا، بہتر اور زیادہ جامع ٹرانسپورٹ مستقبل بنا رہے ہیں۔ کرناٹک کے وزیر ٹرانسپورٹ جناب رامالِنگاریڈی کو میری اور وزارت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002912T.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شروع کی گئی پی ایم ای ڈرائیو پہل کا مقصد 14,028 الیکٹرک بسوں کے ساتھ شہری بس آپریشن کو بڑھانا ہے۔ اس اسکیم کی تخمینہ لاگت یکم  اپریل 2024 سے 31 مارچ2026 تک دو سالوں کے دوران10,900 کروڑ روپے ہے۔

بھاری صنعتوں کی وزارت تمام ریاستی حکومتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اس تبدیلی کے مشن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔۔ ش ت۔ ر ب

U-825


(Release ID: 2129086)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada