شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوابازی کے ریاستی وزیر جناب مرلی دھر موہول نے کولہاپور ہوائی اڈے پر نئے اے ٹی سی ٹاور سمیت تکنیکی بلاک اور فائر اسٹیشن کا افتتاح کیا


حکومت ملک کے تمام علاقوں میں جدید اور جامع ہوابازی کے انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے:  جناب مرلی دھر موہول

Posted On: 15 MAY 2025 8:16PM by PIB Delhi

آج مہاراشٹر کی ہوا بازی کی ترقی کے لیے ایک اہم لمحہ تھا جب شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت جناب مرلی دھر موہول نے کولہاپور ہوائی اڈے پر نئے اے ٹی سی ٹاور سمیت ٹیکنیکل بلاک اور فائر اسٹیشن کا افتتاح کیا اور کولہاپور اور ناگپور کے درمیان اسٹار ایئر کی پہلی پرواز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/100063168589TO.jpg

وزیراعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت اور مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کی فعال رہنمائی میں، ان ترقیاتی اقدامات کا مقصد فضائی سلامتی کو بڑھانا، ہنگامی خدمات کو مضبوط کرنا اور مہاراشٹر بھر میں علاقائی فضائی روابط کو مستحکم کرنا ہے۔ وزیر نے گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے اظہارتشکر کیا ۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا کہ ہر شعبہ جدید اور جامع ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے سے مستفید ہو ۔

اس موقع پرکولہاپور لوک سبھا کے رکن جناب شریمنت شاہو مہاراج چھترپتی ،کولہاپور کے سرپرست وزیر جناب پرکاش ابیتکر، راجیہ سبھا کے رکن جناب دھننجے مہادک ، ہٹکاننگلے کے رکن پارلیمنٹ جناب دھیریشیل مانے ؛ جناب ایم سریش (ممبر ، ایئر نیویگیشن سروسز ، اے اے آئی ، جناب املجی مہادک (ممبر اسمبلی، کولہاپور ساؤتھ) جناب اشوک راؤ مانے (ممبر اسمبلی ،ہٹکاننگلے) جناب راہل آوڑے (ممبر اسمبلی، اچل کرنجی) اور ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے دیگر سینئر افسران اور عملہ بھی موجود تھے ۔

****

UR-821

(ش ح۔   ش آ۔ع ر)


(Release ID: 2129017) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Marathi , Hindi