شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
محنت کی افرادی قوت کا پے درپے جائزہ ( پی ایل ایف ایس) - ماہانہ بلیٹن [اپریل 2025]
Posted On:
15 MAY 2025 4:00PM by PIB Delhi
کلیدی نتائج
- اپریل، 2025 کے دوران 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں محنت کی افرادی قوت کی شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) موجودہ ہفتہ وار حیثیت ( سی ڈبلیو ایس) میں 55.6فیصد سے زیادہ رہی ۔ اپریل 2025 کے دوران اسی عمر کے افراد کے لیے دیہی علاقوں میں ایل ایف پی آر 58.0 فیصد اور شہری علاقوں میں ایل ایف پی آر 50.7فیصد رہی ۔
- اپریل 2025 کے دوران دیہی اور شہری علاقوں میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مردوں کے لیے سی ڈبلیو ایس میں ایل ایف پی آر بالترتیب 79.0فیصد اور 75.3فیصد رہی ۔
- اپریل، 2025 کے دوران دیہی علاقوں میں 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں ایل ایف پی آر 38.2 فیصد رہی۔
- دیہی علاقوں میں سی ڈبلیو ایس میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں کارکنان کی آبادی کا تناسب (ڈبلیو پی آر) 55.4 فیصد رہی۔ شہری علاقوں میں اسی عمر کے افراد میں ڈبلیو پی آر 47.4 فیصد تھا جس کے ساتھ ملک کی سطح پر اپریل 2025 کے دوران مجموعی طور پر ڈبلیو پی آر 52.8 فیصد رہا ۔
- اپریل 2025 میں دیہی اور شہری علاقوں کے لیے 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین کے لیےڈبلیو پی آر بالترتیب 36.8فیصد اور 23.5فیصد رہی اور ملکی سطح پر اسی عمر کے گروپ کی مجموعی خواتین ڈبلیو پی آر 32.5 فیصد کے طور پر دیکھی گئی۔
- اپریل، 2025 میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں سی ڈبلیو ایس میں بے روزگاری کی شرح (یو آر) 5.1 فیصد رہی۔ ملکی سطح پر خواتین کی یو آر 5.0 فیصد کے مقابلے میں مردوں کا یو آر 5.2 فیصد تک زیادہ رہا۔
الف۔ تعارف
بہتر کوریج کے ساتھ ہائی فریکوئنسی محنت کی افرادی قوت کا اشاریہ کی تیاری کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے محنت کی افرادی قوت کا پے در پے جائزہ (پی ایل ایف ایس ) کے نمونے لینے کے طریقہ کار کو جنوری 2025 سے از سرنو ترتیب دیا گیا ہے۔ پی ایل ایف ایس کے نئے طریقہ کار کا تصور درج ذیل مقاصد کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے:
- کل ہند سطح پر موجودہ ہفتہ وار حیثیت ( سی ڈبلیو ایس[1]) میں دیہی اور شہری علاقوں کے لیے ماہانہ بنیادوں پر روزگار اور بے روزگاری کے کلیدی اشارے (جیسے محنت کی افرادی قوت کی شرکت کی شرح،کارکنان کی آبادی کا تناسب اور بے روزگاری کی شرح) کا تخمینہ لگانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
- پی ایل ایف ایس کے سہ ماہی نتائج کی کوریج کو دیہی علاقوں تک بڑھانا اور اس طرح موجودہ ہفتہ واری حیثیت (سی ڈبلیو ایس ) میں ہندوستان کے دیہی اور شہری دونوں حصوں کا احاطہ کرنے والے سہ ماہی تخمینے تیار کرنا۔
- دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں سالانہ معمول کی حیثیت[2](پی ایس+ ایس ایس ) اور سی ڈبلیو ایس دونوں میں اہم روزگار اور بے روزگاری کے اشارے کا تخمینہ لگانا۔
ماہانہ نتائج پی ایل ایف ایس کے ماہانہ بلیٹنز کی شکل میں جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔ موجودہ ماہانہ بلیٹن ماہ اپریل 2025 کے سلسلے میں پہلا ہے۔
ب ۔ پی ایل ایف ایس کا سیمپل ڈیزائن
پی ایل ایف ایس میں جنوری 2025 سے دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے لیے ایک متواتر پینل کے نمونے لینے کا تیار کیا گیا ہے۔ اس متواتر پینل اسکیم میں، ہر منتخب کنبے کا مسلسل چار مہینوں میں چار بار دورہ کیا جاتا ہے - پہلا دورہ پہلے شیڈول کے ساتھ اور دوسرا تین بار دورہ دوبارہ دیکھنے کے شیڈول کے ساتھ۔ متواتر اسکیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پہلے مرحلے کے 75فیصد نمونے لینے والے یونٹس (ایف ایس ایوز) لگاتار دو مہینوں کے درمیان مماثلت رکھتے ہیں۔
ج۔ سیمپل کا ہجم
کل ہند سطح پر، اپریل 2025 کی سہ ماہی کے دوران کل 75،11 ایف ایس یوز(41،40 مردم شماری گاؤں یا ذیلی یونٹ جیسا کہ معاملہ دیہی علاقوں کے لیے ہو سکتا ہے اور 3,371 یو ایف ایس بلاک یا ذیلی یونٹ جیسا کہ معاملہ شہری علاقوں میں ہو سکتا ہے) کا سروے اپریل 2025 کی سہ ماہی کے دوران کیا گیا۔ دیہی علاقوں میں سروے کئے گئے خاندانوں کی تعداد 89،434 (دیہی علاقوں میں 49،323 اور شہری علاقوں میں 40111) اور سروے کیے گئے افراد کی تعداد 3,80,838 تھی (دیہی علاقوں میں 2,17,483 اور شہری علاقوں میں 1,63,355)۔
- سہ ماہی بلیٹن کے لیے کلیدی روزگار اور بے روزگاری کے اشاریوں کا تصوراتی ڈھانچہ: محنت کی افرادی قوقت کا پے در پے جائزہ (پی ایل ایف ایس) کلیدی روزگار اور بے روزگاری کے اشاریوں کا تخمینہ دیتا ہے جیسے محنت کی افرادی قوت کی شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر )، کارکنان کے آبادی کا تناسب (ڈبلیو پی آر )،بے روزگاری کی شرح (یو آر) وغیرہ۔ ان اشاریوں اور ہفتہ وار حیثیت کو اس طرح متعارف کیا گیاہے۔
- محنت کی افرادی قوت کی شرکت کی شرح(ایل ایف پی آر): ایل ایف پی آر کی تعریف آبادی میں افرادی قوت میں افراد کی فیصد (یعنی کام کرنے والے یا کام کے متلاشی یا کام کے لیے دستیاب افراد) کے طور پر کی جاتی ہے۔
- کارکنان کی آبادی کا تناسب (ڈبلیو پی آر ): ڈبلیو پی آر کی تعریف آبادی میں ملازم افراد کی فیصد کے طور پر کی جاتی ہے۔
- بے روزگاری کی شرح (یو آر): یو آر کی تعریف محنت کی افرادی قوت میں موجود افراد کے درمیان بے روزگار افراد کے فیصد کے طور پر کی جاتی ہے۔
- موجودہ ہفتہ وار حیثیت (سی ڈبلیو ایس): سروے کی تاریخ سے پہلے کے آخری 7 دنوں کے حوالہ کی مدت کی بنیاد پر طے شدہ سرگرمی کی حیثیت کو شخص کی موجودہ ہفتہ وار حیثیت (سی ٖڈبلیو ایس ) کہا جاتا ہے۔
ماہ اپریل 2025 کا ماہانہ بلیٹن وزارت کی ویب سائٹ (https://mospi.gov.in) پر دستیاب ہے۔ اہم نتائج منسلک بیانات میں دیئے گئے ہیں۔
د ۔ پی ایل ایف ایس کے ماہانہ تخمینے کا پہلے جاری کردہ تخمینوں کے ساتھ موازنہ
محنت کے افرادی قوت کا جائزہ ( پی ایل ایف ایس) کے سیمپل کے ڈیزائن کو جنوری 2025 سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سیمپل کے ڈیزائن کی ماہانہ متواتر پینل اسکیم کی اصلاح کے ایک حصے کے طور پر دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے لیے نافذ کیا گیا ہے جس میں ہر منتخب کنبے کا مسلسل چار مہینوں میں چار بار دورہ کیا جاتا ہے- ایک پہلے دورے کے شیڈول کے ساتھ اور دوسرے تین دورے تین ماہ کے بعد کے شیڈول کے ساتھ۔ پی ایل ایف ایس میں کثیر سطحی پرتیں ڈیزائن سے متعلق پہلوؤں جیسے سروے کیے جانے والے پہلے مرحلے کی اکائیوں (ایس ایس یو ) کا انتخاب، بنیادی جغرافیائی اکائی (یعنی بنیادی درجہ) جس سے ایف ایس یوز کا انتخاب کیا جاتا ہے، ایف ایس یوز پر نافذ سطح بندی کے اصول اور ایف ایس یوز کو منتخب کرنے کے لیے سیمپل لینے کے طریقہ کار کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایک منتخب ایف ایس یو کے اندر سروے کیے جانے والے کنبوں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 12 کنبوں تک کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شیڈول آف انکوائری کے ڈھانچے میں کچھ تبدیلیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔ تجدید شدہ پی ایل ایف ایس سیمپل کے ڈیزائن اور انکوائری کے شیڈول میں کی گئی تبدیلیوں کی تفصیلات پی ایل ایف ایس کے ذریعہ جاری کردہ ’پی ایل ایف ایس: 2025 میں تبدیلیاں‘ کے عنوان سے فراہم کی گئی ہیں۔پی ایل ایف ایس نتائج کے صارفین کو پی ایل ایف ایس میں جنوری 2025 سے نافذ ہونے والی تبدیلیوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پی ایل ایف ایس کے نتائج کا 20 دسمبر تک پی ایل ایف ایس کے ذریعے جاری ہونے والے عوامی تخمینوں کے ساتھ موازنہ کریں۔ جنوری 2025 کے بعد کو اس تناظر میں سمجھنے اور استعمال کرنے کی ضرورت ہے جس کے ساتھ پی ایل ایف ایس کے نمونے کے انتخاب کے طریقہ کار کو ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ضمیمہ
پی ایل ایف ایس کے کلیدی نتائج، ماہانہ بلیٹن (اپریل 2025)۔
1. اپریل 2025 کے دوران 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے سی ایس ڈبلیو میں محنت کی افرادی قوت کی شرکت کی شرح (فیصد میں)
|
شعبہ
|
عمر کا گروپ
|
مرد
|
خواتین
|
افراد
|
rural
|
15-29 years
|
63.5
|
23.8
|
43.4
|
15 years and above
|
79.0
|
38.2
|
58.0
|
all ages
|
57.5
|
28.8
|
42.9
|
urban
|
15-29 years
|
59.1
|
21.5
|
41.2
|
15 years and above
|
75.3
|
25.7
|
50.7
|
all ages
|
58.5
|
20.5
|
39.9
|
rural + urban
|
15-29 years
|
62.0
|
23.1
|
42.7
|
15 years and above
|
77.7
|
34.2
|
55.6
|
all ages
|
57.8
|
26.2
|
42.0
|
2. اپریل 2025 کے دوران 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے سی ڈبلیو ایس میں کارکنان کی آبادی کا تناسب (فیصد میں)
|
شعبہ
|
عمر کا گروپ
|
مرد
|
خواتین
|
افراد
|
rural
|
15-29 years
|
55.3
|
21.2
|
38.0
|
15 years and above
|
75.1
|
36.8
|
55.4
|
all ages
|
54.7
|
27.7
|
41.0
|
urban
|
15-29 years
|
50.2
|
16.4
|
34.1
|
15 years and above
|
71.0
|
23.5
|
47.4
|
all ages
|
55.1
|
18.7
|
37.3
|
rural + urban
|
15-29 years
|
53.6
|
19.8
|
36.8
|
15 years and above
|
73.7
|
32.5
|
52.8
|
all ages
|
54.8
|
24.9
|
39.8
|
3. اپریل 2025 کے دوران 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے سی ایس ڈبلیو میں بے روزگاری کی شرح (فیصد میں)
|
شعبہ
|
عمر کا گروپ
|
مرد
|
خواتین
|
افراد
|
rural
|
15-29 years
|
13.0
|
10.7
|
12.3
|
15 years and above
|
4.9
|
3.9
|
4.5
|
all ages
|
4.9
|
3.8
|
4.5
|
urban
|
15-29 years
|
15.0
|
23.7
|
17.2
|
15 years and above
|
5.8
|
8.7
|
6.5
|
all ages
|
5.8
|
8.7
|
6.5
|
rural + urban
|
15-29 years
|
13.6
|
14.4
|
13.8
|
15 years and above
|
5.2
|
5.0
|
5.1
|
all ages
|
5.2
|
5.0
|
5.1
|
پی ڈی ایف دیکھنےکے لیے یہاں کلک کریں
****
ش ح۔م ش۔ خ م
U. No. 804
(Release ID: 2128889)