مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر چندرشیکھر پیماسانی،وزیر مملکت برائے مواصلات کا ‘بھارت 6 جی 2025’-تیسری بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش سے خطاب

Posted On: 14 MAY 2025 2:33PM by PIB Delhi

ڈاکٹر پیماسانی کے ساتھ 6 جی کی قیادت کے لیے بھارت نے ایک قومی مشن کے طور پر بھارت 6 جی کے عزم کا اعادہ کیا

 

ایک تہذیبی سطح کے موقع کی نمائندگی کرتا ہے6جی ؛ بھارت رابطے کے مستقبل کی قیادت کرے گا: وزیر مملکت برائے مواصلات ڈاکٹر پیماسانی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003U1PW.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LHEH.jpg

ڈاکٹر چندرا شیکھر پیماسانی، وزیر مملکت برائے مواصلات اور دیہی ترقی نے آج اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت اگلی نسل کی 6جی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں عالمی سطح پر قیادت کرے گا۔ نئی دہلی میں ‘‘بھارت  6جی 2025’’- تیسری بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے ملک کے ٹیکنالوجی کو اپنانے والے سے معیارات قائم کرنے والے کے طور پر تبدیلی پر زور دیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ بھارت 6جی کو صرف ایک تکنیکی کوشش نہ سمجھیں بلکہ اسے ایک قومی مشن کے طور پر لیں۔

اس تقریب میں عالمی سطح کے ٹیکنالوجی رہنما، محققین، اور پالیسی ساز ایک جگہ جمع ہوئے تاکہ بھارت کے چھٹی نسل (6جی) کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں رہنمائی کرنے کے روڈ میپ پر اتفاق کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0058G2H.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044795.jpg

وزیر نے 6جی کو ایک انقلابی موقع کے طور پر بیان کیا جس سے مستقبل کی نسلوں کے لئے رابطے کی نوعیت بدل سکتی ہے، اور اس کے صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، زراعت اورا سمارٹ  سٹی (شہروں) جیسے شعبوں میں انقلاب لانے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر پیماسانی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ بھارت کا 6جی وژن، جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 مارچ 2023 کو شروع کیا تھا، بھارت کے لئے 2030 تک 6جی ٹیکنالوجی کو ڈیزائن، ترقی  اور نافذ کرنے کے لئے ایک بلند ہدف کا تعین کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا 6جی وژن بھارت کو 2030 تک عالمی 6جی  رہنما بنانے کے لئے 6جی اتحاد، 111+ فنڈڈ تحقیقی منصوبوں، جاپان، سنگاپور اور فن لینڈ کے ساتھ عالمی شراکت داریوں، اور ٹیرا ہرٹز کمیونیکیشن اور اے آئی نیٹو نیٹ ورکس میں انقلابی کامیابیوں کے ذریعے ایک راستہ فراہم کرتا ہے۔

وزیر نے 6جی کی تکنیکی وعدہ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ‘‘6جی صرف ایک تدریجی بہتری نہیں ہے، بلکہ یہ ایک بنیادی تبدیلی ہے... یہ تیرہ ہرٹز فریکوئنسی بینڈز، 1 ٹیرا بٹ فی سیکنڈ رفتار، ذیلی ملی سیکنڈ کی تاخیر، انٹیلی جینٹ سیلف ہیلنگ نیٹ ورک، اور حجمی رابطے کو ممکن بنائے گا ۔زیرِ آب سے لے کر فضائی سطح تک’’۔

ڈاکٹر پیماسانی نے وزیرِ اعظم مودی کے ایک محفوظ، جامع اور عالمی سطح پر متعلقہ 6جی  ماحولیاتی نظام کے وژن کی تصدیق کی اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت کا طریقہ کار ٹیکنالوجی کی ترقی، عالمی معیاروں کی تشکیل، اور انسانیت کے فائدے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کرنے پر مرکوز ہے۔ اپنے اختتامی کلمات میں انھوں نے حکومت کے مکمل ؎ عزم ظاہر کی تصدیق کی اور کہا کہ بھارت کے پاس عالمی 6جی  سفر کی قیادت کرنے کے لیے ضروری پیمانے، اختراعی  صلاحیت اور سیاسی عزم موجود ہے۔

مزید معلومات کے لیے ڈی او ٹی ہینڈلز کو فالو کریں: -

X - https://x.com/DoT_India

Insta https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

https://x.com/PemmasaniOnX/status/1922569789790118325?t=YyzkKAmO_-N1M8XhZ9BmXw&s=19

https://www.instagram.com/p/DJoKUr7Sgdb/?igsh=MTJib3Vna3R0eTRlOA==

https://www.facebook.com/share/p/16V6he3qyo/

***

ش ح۔ش آ ۔ن ع

 (U: 773)


(Release ID: 2128628)
Read this release in: Marathi , English , Hindi , Tamil