مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 22 مقامات اور قرب و جوار کے علاقوں میں کیے گئے آپریٹر اسسٹڈ ڈرائیو ٹیسٹ (او اے ڈی ٹی) پر رپورٹ جاری کی
Posted On:
13 MAY 2025 6:36PM by PIB Delhi
ٹی آر اے آئی نے ٹیلی کام خدمات فراہم کاروں کے تعاون سے، دسمبر 2024 میں ختم ہوئی سہ ماہی میں مندر جہ ذیل شہروں، ان کے قرب و جوار کے علاقو اور شاہراہوں پر ڈرائیو ٹیسٹ کا اہتمام کیا۔ان میں شامل ہیں: وجے پورا، چندرپور، بھوپال، باریپدا ، وارنگل، یمنانگر، جگادھری، کروکشیتر، کیتھل، ہسار، جودھپور، جیسلمیر، جوناگڑھ، دیو، سیتوال، کھوزول، چمپائی، مغربی اور جنوب مغربی کھاسی ہلس اضلاع، فرید آباد، نئی دہلی، صاحب آباد اور غازی آباد۔
2. او اے ڈی ٹی میں وائس اور ڈیٹا کے لیے مختلف تکنیکوں (جیسے 2جی/3جی/4جی) کے توسط سے لائسنسڈ سروس ایریا (ایل ایس اے) میں خدمات فراہم کرنے والی میسرز بھارتی ایئرٹیل لمیٹڈ، میسرز بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل، میسرز ریلائنس جیو انفوکام لمیٹڈ اور میسرز ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ کی کارکردگی کو ڈرائیو ٹیسٹ کا اہتمام کرکے جانچا پرکھا گیا ہے۔ڈرائیو ٹیسٹ رپورٹ میں پیش کیے گئے مشاہدات ڈرائیو ٹیسٹ کے انعقاد کے دن / وقت پر آزمائش کے تحت علاقے/راستے پر خدمات فراہم کاروں کی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔
3. خطے میں کام کرنے والے تمام ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان کے نیٹ ورکس کے لیے وائس اور ڈیٹا سروس کے لیے درج ذیل کلیدی پرفارمنس انڈیکیٹرز (کے پی آئیز) کا جائزہ لیا گیا:
- وائس سروسز: کوریج، کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح، ڈراپ کال ریٹ، بلاک کال ریٹ، ہینڈ اوور کامیابی کی شرح اور آر ایکس معیار وغیرہ۔
- ڈیٹا سروس: تھرو پٹ ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ، ویب براؤزنگ میں تاخیر، ویڈیو اسٹریمنگ میں تاخیر ،وغیرہ۔
4. جن ٹیسٹوں کا اہتمام کیا گیا ان کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
علاقائی دفتر/ حلقہ
|
راستے / علاقے
|
او اے ڈی ٹی کی تاریخ
|
مجموعی احاطہ شدہ فاصلہ (کلو میٹر میں)
|
آر او بنگلورو
|
وجے پورا اور قرب و جوار کے علاقے
|
14.10.2024سے
16.10.2024 تک
|
450 کلو میٹر
|
چندرپور شہر اور قرب و جوار کے علاقے
|
11.12.2024سے
13.12.2024تک
|
450 کلو میٹر
|
آر او بھوپال
|
بھوپال سٹی اور قرب و جوار کے علاقے
|
21.11.2024سے
23.11.2024 تک
|
415 کلو میٹر
|
آر او حیدر آباد
|
باریپدا شہر اور قرب و جوار کے علاقے
|
26.11.2024سے
29.11.2024 تک
|
430 کلو میٹر
|
وارنگل سٹی اور قرب و جوار کے علاقے
|
16.12.2024سے
19.12.2024 تک
|
480 کلو میٹر
|
آر او جے پور
|
یمنا نگر اور جگادھری سٹی
|
11.11.2024سے
13.11.2024 تک
|
200 کلو میٹر
|
یمنانگر-کروکشیتر-کیتھل-ہسار ہائی وے
|
14.11.2024
|
220 کلو میٹر
|
جودھپور سے جیسلمیر ہائی وے
|
03.12.2024
|
270 کلو میٹر
|
جوناگڑھ سٹی اور قرب و جوار کے علاقے
|
03.12.2024سے
04.12.2024تک
|
140 کلو میٹر
|
جیسلمیر سٹی اور ہاٹ اسپاٹ
|
04.12.2024سے
05.12.2024تک
|
75 کلو میٹر
|
جوناگڑھ سے دیو ہائی وے تک
|
05.12.2024
|
175 کلو میٹر
|
آر او کولکاتا
|
میزورم میں قومی شاہراہ 6 سمیت سیتول، کھوزول اور چمپائی اضلاع اور قرب و جوار کے علاقے
|
28.11.2024سے
29.11.2024تک
|
201 کلو میٹر
|
میگھالیہ میں قومی شاہراہ 106 سمیت مغربی اور جنوب مغری کھاسی ہلس اضلاع اور قرب و جوار کے علاقے
|
27.12.2024سے
28.12.2024 تک
|
473 کلو میٹر
|
آر او دہلی
|
نئی دہلی میں سنچار بھون، نرمان بھون، آر ایم ایل ہسپتال اور ٹی آر اے آئی صدر دفاتر سمیت متھرا روڈ سے فرید آباد، صاحب آباد، غازی آباد اور قرب جوار کے علاقے
|
03.12.2024
to 06.12.2024
|
150 کلو میٹر
|
5. تفصیلی رپورٹس ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔ کسی بھی طرح کی وضاحت/ معلومات کے لیے، جناب تیج پال سنگھ، مشیر (کیو او ایس -1) ٹی آر اے آئی سے ، ای میلadv-qos1@trai.gov.in کے ذریعہ یا ٹیلی فون نمبر +91-11-20907759 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن- ت ع)
U.No:760
(Release ID: 2128487)