عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
وزارتِ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن
ایتھوپیا کے گورنروں، نائب گورنروں اور سینئر وزراء پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی
وفد نے بھارت کے ساتھ ایتھوپیا کی یکجہتی اور پائیدار تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ملک کے شمال مغربی حصے میں موجودہ صورتحال کے باوجود ایتھوپیائی وفد کی غیر متزلزل یکجہتی کو سراہا
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن ’’وشو بندھو‘‘ (دنیا کا بھائی) کی بھی توثیق کی
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بھارت میں ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی کے انقلاب کو اجاگر کیا، اور سی پی جی آر اے ایم ایس ، سواَمتوا، ڈی بی ٹی، ڈی ایل سی، اور آئی گوٹ جیسے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
Posted On:
12 MAY 2025 5:11PM by PIB Delhi
ایتھوپیا کے گورنروں، نائب گورنروں اور وزراء پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد، جو اس وقت بھارت کے دورے پر ہے، نے آج سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت خودمختار چارج اور وزارتِ عملہ، عوامی شکایات و پنشن کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی۔
وفد نے بھارت کے ساتھ ایتھوپیا کی یکجہتی اور دیرپا تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ دورۂ بھارت کے دوران، وفد کے ارکان نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) میں ایک ہفتہ طویل تربیتی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ یہ صلاحیت سازی کا پروگرام، وزارتِ خارجہ کے انڈین ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن (آئی ٹی ای سی) ڈویژن کے تحت، این سی جی جی کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام ایتھوپیا کے سینئر پالیسی سازوں اور حکمرانی کے قائدین کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد انہیں پالیسی سازی اور مؤثر حکمرانی کے لیے اسٹریٹجک بصیرت، بہترین عملی مثالیں، اور قابلِ عمل معلومات فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ عالمی سطح پر تیزی سے بدلتے ہوئے منظرنامے میں بہتر فیصلے کر سکیں۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ملک کے شمال مغربی حصے میں موجودہ صورتحال کے باوجود بھارت کے لیے ایتھوپیائی وفد کی غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار کو سراہا۔ انہوں نے گورنرز اور سینئر حکام کے عزم اور صلاحیت سازی پروگرام میں فعال شرکت کی تعریف کی، اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور اچھی حکمرانی و تعاون کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے میں ان کی وابستگی کو تسلیم کیا۔
انہوں نے اگست 2023 میں جوہانسبرگ میں منعقدہ بی آر آئی سی ایس اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد کے درمیان حالیہ ملاقات کا حوالہ دیا، اور ترقیاتی شراکت، آئی سی ٹی، زراعت، نوجوانوں کی مہارت سازی، اور عوامی سطح پر تبادلوں جیسے شعبوں میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر زور دیا۔
ڈاکٹر سنگھ نے بھارت-ایتھوپیا تعلقات کی تاریخی گہرائی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد بھارت ان اولین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے ایتھوپیا میں سفارتی مشن قائم کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے ویژن ’’وشو بندھو‘‘ (دنیا کا دوست) کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے شمولیت اور باہمی ترقی کے عزم کو دہرایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایتھوپیا کی معیشت کی آزادی کے بعد، بھارت اور ایتھوپیا کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر مینوفیکچرنگ، زراعت، انفراسٹرکچر اور آئی سی ٹی جیسے شعبوں میں۔‘‘ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آگاہ کیا کہ 650 سے زائد بھارتی کمپنیوں نے ایتھوپیا میں سرمایہ کاری کی ہے، جن کی مجموعی لائسنس یافتہ سرمایہ کاری 5 ارب امریکی ڈالر سے زائد ہے، اور بھارتی سرمایہ کار ایتھوپیا میں دوسرے سب سے بڑے غیر ملکی آجر بن چکے ہیں۔
وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ ایک 50 رکنی ایتھوپیائی پارلیمانی وفد نے فروری 2024 میں پرآئیڈ میں صلاحیت سازی کے پروگرام میں شرکت کی، جس سے دونوں جمہوریتوں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مزید تقویت ملی۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بھارت کی عالمی سطح پر سراہی جانے والی حکمرانی اور ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کو اجاگر کیا، اور بتایا کہ کس طرح ڈیجیٹل آلات نے عوامی خدمات کی فراہمی میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔انہوں نے سی پی جی آر اے ایم ایس کا ذکر کیا، جو ایک اے آئی پر مبنی شکایات کے ازالے کا نظام ہے، جو تقریباً 95 فیصد شکایات کو ایک ہفتے کے اندر حل کرتا ہے، اور اس میں انسانی رائے شماری کے نظام بھی شامل ہیں تاکہ شہریوں کی اطمینان دہی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سوامتو اسکیم، جو بھارت کا ایک اہم فلیگ شپ پروگرام ہے، ڈرون اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے دیہی علاقوں میں زمین کے درست ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کرتی ہے، جس سے ملکیت میں شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹییعنی براہ راست منتقلی) نظام کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے بتایا کہ یہ نظام مالی بدعنوانی کو ختم کرنے اور سرکاری امداد کو براہ راست مستحقین تک پہنچانے کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔
انہوں نے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) اقدام کو بھی نمایاں کیا، جس کے تحت بزرگ شہری چہرے کی شناخت کے ذریعے اپنے لائف سرٹیفکیٹ کو دور سے ہی جمع کرا سکتے ہیں۔iGOT کرمیوگی پلیٹ فارم کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے بتایا کہ یہ ایک آن لائن لرننگ ایکو سسٹم ہے جو سرکاری ملازمین کی مسلسل صلاحیت سازی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اختتام پر ڈاکٹر سنگھ نے کہا: ’’ٹیکنالوجی بھارت کی حکمرانی میں انقلاب کی سب سے بڑی سہولت کار رہی ہے۔ ہم اپنے ایتھوپیائی دوستوں کے ساتھ اپنے تجربات بانٹ کر خوش ہیں اور ان کی اصلاحات کے سفر میں ان کی حمایت کرتے ہیں۔‘‘
ایتھوپیا کے مشن برائے بھارت کے نائب سربراہ سفیر مولالگن اسفاو اور ایوانِ وفاق ایتھوپیا کی نائب اسپیکر محترمہ زہرہ ہومد علی نے وفد کی قیادت کی اور بھارت کی مہمان نوازی، ادارہ جاتی علم، اور صلاحیت سازی کے لیے وابستگی کو دل کی گہرائیوں سے سراہا۔
متعدد مندوبین نے تربیتی سیشنز سے حاصل شدہ اپنے مفید تجربات کا تبادلہ کیا اور بھارت کے نچلی سطح کی حکمرانی کے ماڈلز اور شمولیتی ترقیاتی نقطہ نظر کی تعریف کی۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے سیشن کا اختتام عالمی چیلنجز — جیسے ماحولیاتی مسائل سے لے کر جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں — سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کیا، اور تعاون، مشترکہ اختراعات، اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سریندر کمار باگڑے نے بتایا کہ مرکز نے اب تک 47 ممالک سے تعلق رکھنے والے 5000 سے زائد سول سرونٹس کو تربیت دی ہے، جن میں بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، مالدیپ، ویتنام، بھوٹان، میانمار، کمبوڈیا، نیپال، گیمبیا، ایریٹریا، اور ایتھوپیا وغیرہ شامل ہیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-727
(Release ID: 2128249)
Visitor Counter : 2