مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی – ڈاٹ اور سنرجی کوانٹم نے ڈرون پر مبنی نظام کے لیے موزوں کوانٹم کلیدی تقسیم کاری تکنالوجی کو مشترکہ طور پر تیار کرنے کے مقصد سے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے

Posted On: 12 MAY 2025 11:38AM by PIB Delhi

کوانٹم- محفوظ مواصلات میں بھارت کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی پہل قدمی کے تحت، محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) حکومت ہند کے تحت ایک مقتدر ٹیلی مواصلات تحقیق و ترقی ادارے، سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی – ڈاٹ) نے سنرجی کوانٹم انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ہیں، جو کہ کوانٹم تکنالوجیوں کے میدان میں مصروف عمل ایک جدید ترین ڈیپ ٹیک کمپنی ہے۔

اس مفاہمتی عرضداشت کا مقصد ڈرون پر مبنی کوانٹم کلیدی تقسیم کاری (کیو کے ڈی) نظام کی ترقی میں سی- ڈاٹ اور سنرجی کوانٹم کے درمیان باہمی تعاون کو رسمی شکل دینا ، اور ٹکنالوجی ریڈی نیس لیول (ٹی آر ایل) 6 یا اس سے اوپر پولارائزیشن اینکوڈنگ کے ساتھ ڈی کوئے پر مبنی بی بی 84 پروٹوکول کو بروئے کار لانا ہے۔ یہ شراکت داری ’’آتم نربھر بھارت‘‘ پہل قدمی کے تحت اندرو ن ملک تحقیق اور اختراع کو مضبوطی فراہم کرنے کی قومی  تصوریت سے ہم آہنگ ہے اور اس سے ابھرتی ہوئی  اور محفوظ مواصلاتی تکنالوجیوں میں بھارت کی صلاحیتوں میں اضافہ لانے میں مدد ملے گی۔

اس تعاون کے حصے کے طور پر سی –ڈاٹ اور سنرجی کوانٹم ،  کوانٹم کمیونی کیشنز ٹکنالوجیز کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کوششیں کریں گے جو کہ ڈرون پر مبنی تعیناتی کے لیے موزو ں ہے۔اس شراکت داری میں  قومی اور بین الاقوامی گرانٹ ایپلی کیشنوں کے لیے تحقیقی تجاویز کی مشترکہ تیاری اور علمی اشاعتوں، تحقیقی دستاویزات، اور دیگر پلیٹ فارموں کے توسط سے نتائج کی ترویج  بھی شامل ہیں۔دونوں تنظیموں کے اہم نمائندے معلوماتی گفتگو، مختصر کورسز ، اور بروقت تحقیقی موضوعات پر سمپوزیا ، کانفرنسوں اور میٹنگوں کے  اہتمام  میں حصہ لے سکتے ہیں ۔

مفاہمتی عرضداشت پر دستخط سے متعلق منعقدہ تقریب میں، سی-ڈاٹ کے سی ای او ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے نے کہا، ’’سرکاری تحقیق و ترقی اور نجی اختراع کا اشتراک بھارت کے لیے آتم نربھر ڈیجیٹل مستقبل کو نئی شکل دینے اور اس کے تحفظ کے معاملے میں ازحد اہم ہے۔ کوانٹم تکنالوجیاں آئندہ پیڑھی کی محفوظ مواصلات کے لیے زبردست امکانات کی حامل ہیں، اور سنرجی کوانٹم کے ساتھ یہ اشتراک  اس اہم شعبے میں اندرونِ ملک صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی مشترکہ تصوریت کا اظہار ہے۔ صنعتی مستعدی کے ساتھ ہماری تحقیقی گہرائی کو ملاکر، ہمارا مقصد ایسے مشترکہ حل تیار کرنا ہے جو نہ صرف قومی ترجیحات پر کام کریں بلکہ کوانٹم اختراع کے معاملے میں ایک عالمی قوت کے طور پر بھارت کے عروج میں اپنا تعاون  دیں۔‘‘

سنرجی کوانٹم انڈیا کے بانی اور سی ای او، جناب جے اوبرائے نے سی –ڈاٹ کے ساتھ کام کرنے کے موقع کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کیا، اور کہا کہ ’’یہ شراکت داری ڈرون پر مبنی کوانٹم محفوظ مواصلات میں بھارت کو ایک عالمی قائد بنانے کی صلاحیت کی حامل ہے۔‘‘

معاہدے پر دستخط ایک تقریب کے دوران عمل میں آئے جس میں سی – ڈاٹ کے سی ای او ڈاکٹر راج کمار اُپادھیائے، سی-ڈاٹ کے ڈائرکٹرس ڈاکٹر پنکج دلیلا اور محترمہ شکھا شری واستو کے علاوہ سنرجی کوانٹم کے جناب جے اوبرائے (سی ای او)، جناب اجے سنگھ (سی او او)، ڈاکٹر وپن راٹھی اور اے ایم جی ایس بیدی، اور سی –ڈاٹ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ توقع کی جاتی ہے کہ یہ شراکت داری آئندہ پیڑھی کے کوانٹم – محفوظ ٹیلی مواصلات بنیادی  ڈھانچے کی بنیاد رکھے گی، دفاع کے شعبے میں ایپلی کیشنوں کے لیے ڈاٹا ٹرانس مشن ، توانائی ردعمل، اہم بنیادی ڈھانچے کے تحفظ میں انقلابی تبدی لائے گی، اور سرکاری مواصلات کو تحفظ فراہم کرے گی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:725


(Release ID: 2128217)