سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تھلیسیمیا کے عالمی دن 2025کے موقع پر ملک بھر میں ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے بیداری پروگراموں کا انعقاد

Posted On: 09 MAY 2025 3:33PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے  (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے 8 مئی 2025 کو تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں اپنے ماتحت قومی اداروں اور جامع علاقائی مراکز (سی آر سی ایس )کے ذریعے مختلف بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا۔

اس سال کا تھیم تھا: تھیلیسیمیا کے لیے ایک ساتھ: کمیونٹیز کو متحد کرنا، مریضوں کو ترجیح دینا۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نےیہ دن تھیلیسیمیا جیسے سنگین جینیاتی خون کے امراض کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور اس سے متاثرہ افراد کی مدد و حمایت کے لیے منایا جاتا ہے۔

تھیلیسیمیا ایک جینیاتی، آٹوسومل ریسیسیوبیماری ہے، جو ایک یا دونوں والدین سے وراثت میں منتقل ہوتی ہے۔ یہ بیماری جینیاتی تبدیلی کے باعث خون کے سرخ خلیات کو متاثر کرتی ہے، جس کے نتیجے میں ہیموگلوبن کی الفا یا بیٹا گلوبن چینز میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس کے باعث خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کم ہو جاتی ہے اور جسم کے مختلف اعضاء کو آکسیجن سے بھرپور خون کی فراہمی متاثر ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں مریض خون کی کمی (انیمیا) کا شکار ہو جاتا ہے۔

تھیلیسیمیا کے عالمی دن 2025 کے موقع پر، ملک بھر میں محکمہ برائے معذور افراد کو بااختیار بنانے(ڈی ای پی ڈبلیوڈی) کے تحت مختلف اداروں نے آگاہی سے متعلق پروگرامز، لیکچرز اور ویبینارز کا انعقاد کیا۔ ان سرگرمیوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لوکوموٹر ڈس ایبلٹیز (دیویانگجن)، کولکتہ نے مریضوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے تھیلیسیمیا کی وجوہات، علامات، تشخیص، علاج اور روک تھام سے متعلق ایک عوامی بیداری پروگرام اور ویبینار کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد دیویانگجن/مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو تھیلیسیمیا کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اس بیماری کی پیچیدگیوں کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور اس کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔

فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن (پی ایم آر)، سوامی وویکانند نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن ٹریننگ اینڈ ریسرچ(ایس وی این آئی آر ٹی اے آر)  ، کٹک نے بھی اسی دن ایک خصوصی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں ماہرین نے تھیلیسیمیا کی شدت، بروقت تشخیص، مؤثر روک تھام اور انتظام پر مبنی تعلیمی لیکچرز دیے۔ اس پروگرام کا مقصد شرکاء کو اس بیماری کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنا اور صحت عامہ کے فروغ میں تعاون کرنا تھا۔

کمپوزٹ ریجنل سینٹر، جے پور نے وویکانند گلوبل یونیورسٹی، جے پور کے اشتراک سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ماہرین نے تھیلیسیمیا سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں اور مرکزی حکومت کی جانب سے دیویانگجن کے لیے فراہم کی جانے والی مختلف اسکیموں اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

سی آر سی داونگیرے نے بھی ایک خصوصی سائنسی بیداری پروگرام کا اہتمام کیا، جس میں ماہر ڈاکٹروں نے تھیلیسیمیا کے طبی پہلوؤں، جینیاتی مشاورت، اور کثیر الضابطہ نگہداشت کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس پروگرام میں 73 شرکاء نے شرکت کی، جن میں دیویانگجن، ان کے تیماردار اور طلباء شامل تھے۔

اسی سلسلے میں، سی آر سی ناگپور نے تھیلیسیمیا سے متعلق ایک ویبینار کا اہتمام کیا، جس میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین نے شرکت کی اور موضوع پر مفصل گفتگو کی۔ اس کے علاوہ، سی آر سی راج ناندگاؤں نے ریڈ کراس سوسائٹی کے اشتراک سے ایک ہیلتھ چیک اپ کیمپ اور خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد بھی کیا۔

محکمے کے دیگر قومی اداروں اور کمپوزٹ ریجنل سینٹرز (سی آر سی) کی جانب سے بھی ملک کے مختلف حصوں میں بیداری پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ ان پروگرامز کا مقصد معاشرے میں تھیلیسیمیا کے بارے میں شعور اجاگر کرنا، اس کی بروقت تشخیص کو فروغ دینا، اور متاثرہ افراد و ان کے اہل خانہ کو ضروری معلومات، رہنمائی اور تعاون فراہم کرنا تھا۔

 

****

 

U-No. 695

(ش ح۔ اس ک۔ خ م )


(Release ID: 2127925)
Read this release in: English , Gujarati , Hindi , Tamil