سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف و تفویض اختیارات  کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار نے صفائی کرمچاریوں کو نمستے اسکیم کے تحت سینی ٹیشن کٹس اور آیوشمان کارڈز تقسیم کیے


نمستے اسکیم صفائی کارکنوں کی عزت اور حفاظت کو یقینی بناتی ہے اور انہیں بااختیار بناتی ہے: ڈاکٹر ویرندر کمار

Posted On: 08 MAY 2025 7:51PM by PIB Delhi

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر ویرندر کمار نے آج چھترپتی سمبھاجی نگر میں نیشنل ایکشن فار میکنائزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم (نمستے) اسکیم کے تحت صفائی کرمچاریوں کو سینی ٹیشن کٹس اور آیوشمان کارڈز تقسیم کیے۔

چھترپتی سمبھاجی نگر میں نمستے اسکیم کے تحت 110 سیور اینڈ سیپٹک ٹینک ورکرز (ایس ایس ڈبلیوز) کا پروفائل تیار کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ کو پی پی ای کٹس اور آیوشمان کارڈز تقسیم کیے گئے۔ سوچھتا ادیَمی یوجنا (ایس یو وائی) کے تحت میکنائزڈ صفائی گاڑیاں خریدنے کے لیے سبسڈی والے کم شرح سود پر قرضوں کے منظوری خطوط بھی مستفیدین کو تقسیم کیے گئے۔

 مرکزی وزیر سماجی انصاف وتفویض اختیارات ڈاکٹر ویرندر کمار نے چھترپتی سمبھاجی نگر کے ایڈیشنل کمشنر جناب رنجیت پاٹل کو ای آر ایس یو قائم کرنے کے لیے حفاظتی آلات سونپے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر ویرندر کمار نے نیشنل ایکشن فار میکںائزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم (نمستے) اسکیم کے بارے میں بتایا، جس کا مقصد صفائی کارکنوں کی عزت اور حفاظت کو یقینی بنانا اور انہیں سماجی و معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک اس اسکیم کے تحت 68,547 سیور سیپٹک ٹینک کارکنوں کا پروفائل تیار کیا گیا ہے، 45,871 سیور سیپٹک ٹینک کارکنوں کو پی پی ای کٹس فراہم کی گئی ہیں، اور ان میں سے 28,447 کو آیوشمان کارڈز دیے گئے ہیں۔

اس تقریب میں حکومت کی پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے عزم کی دوبارہ تصدیق کی گئی۔ پسماندہ طبقات کو ترجیح دینے کی یہ لگن حکومت کے وسیع تر وژن کی عکاسی کرتی ہے، جس میں ایک ترقی یافتہ بھارت کا تصور ہے جہاں ہر فرد کو بھارت کی ترقی کے سفر میں حصہ ڈالنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے۔

محترمہ انورادھاتائی چوان، ایم ایل اے، پھلمباری، جناب انیل تنپورے، ایگزیکٹو انجینئر، شعبہ میکینکس، حکومت مہاراشٹر، جناب پریشیت واگھمارے، جونیئر انجینئر، حکومت مہاراشٹر، جناب پربھات کمار سنگھ، منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل صفائی کرمچاری فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن، اور جناب راکیش بیڈ، جنرل منیجر، مہاتما پھلے بیک ورڈ کلاسز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ، بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 684)


(Release ID: 2127815) Visitor Counter : 6