کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ای سی ایل نے مضبوط کمیونٹی تعلقات استوار کرنے کے لیے پہلے‘اسنیہ ملن میلہ’ کا انعقاد کیا


اس اقدام کا مقصد ہموار اراضی کے حصول اور کان کنی  والے علاقوں میں تیز رفتار ترقی کے لیے مقامی تعاون کو فروغ دینا ہے

شمولیتی ترقی کی کوششوں کے حصے کے طور پر 86 مقامی نوجوانوں کو روزگار نامے جاری کیے گئے

Posted On: 08 MAY 2025 6:46PM by PIB Delhi

مقامی برادریوں کے ساتھ خیر سگالی اور گہری وابستگی کے جذبے کو فروغ دینے کی ایک نئی پہل میں، ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ(ایس ای سی ایل) نے حال ہی میں چھتیس گڑھ کے سورج پور ضلع میں اپنے بھٹگاؤں ایریا کے تحت اپنا پہلا ‘اسنیہ ملن میلہ’ منعقد کیا۔

May be an image of 8 people, dais and text

 

یہ تقریب، جس نے ایس ای سی ایل کے ملازمین، ان کے خاندانوں، اور قریبی دیہاتیوں کو اکٹھا  کرنے کا کام کیا، ایس ای سی ایل کے وسیع تر نقطہ نظر کا حصہ ہے تاکہ کان کنی کے کاموں کو وسعت دینے کی خاطر زمین کے حصول کے لیے، ضروری اعتماد اور تعاون حاصل کیا جاسکے۔

اس شاندارتقریب میں ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئی جس میں گانے، رقص اور منشیات سے نجات کے سماجی پیغام کے ساتھ ایک نمایاں کٹھ پتلی ایکٹ شامل تھا۔ خواتین ملازمین اور مقامی شرکاء نے تقریب کے ماحول کو مزید خوشگوار بناتے ہوئے روایتی کھانوں کی پیشکش کرنے والے کھانے کے اسٹال لگائے۔ ایس ای سی ایل کے ملازمین سمیت 600 سے زائد شرکاءاور قریبی کمیونٹیز کے اراکین نے اس تقریب میں شرکت کی، جنہوں نے اتحاد اور مشترکہ پیش رفت پر زور دیا۔

May be an image of 14 people, wedding, dais and text

یہ میلہ کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے وژن کے مطابق ہے جنہوں نے ایس ای سی ایل کے اپنے حالیہ دورہ کے دوران زمینی سطح پر لوگوں سے  رابطہ کیا، کوئلے کے کان کنوں کے ساتھ لنچ کیا اور زمینی سطح پر تعامل اور کارکنوں کی بہبود کی اہمیت پر زور دیا۔

May be an image of 1 person, crowd and text

 

بازآبادکاری کی اپنی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، ایس ای سی ایل نے بھٹگاؤں ایریا میں مہامایا اوپن کاسٹ پروجیکٹ کے لیے زمین کے حصول سے متاثر ہونے والے 86 مقامی نوجوانوں کو روزگار نامے بھی تقسیم کیے ہیں۔

May be an image of 8 people, wedding, dais and text that says "HERTY Ma SECL SECL SEECADE थ शदापत कालप भटगाच ਸीਜ"

تقرری نامے ایک رسمی تقریب میں پیش کیے گئے جس کی صدارت چھتیس گڑھ حکومت کی خواتین  اور بچوں کی ترقی کی وزیرمحترمہ  لکشمی راجواڑے نے کی۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایس ای سی ایل کے اقدامات کی تعریف کی اور نوجوانوں سے خطے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کی۔

ایس ای سی ایل اپنے آپریشنز کو بڑھانے کے لیے فعال طور پر کام کر رہا ہے، خاص طور پر اپنے تین فلیگ شپ میگا پراجیکٹس گیورا، ڈپکا، اور کسمنڈا میں جو مل کر کمپنی کی کوئلے کی پیداوار میں 70 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔ کمیونٹی کے تعاون کو آسان بنانا ان توسیعی اقدامات کی کلید ہے۔

اکیلے مالی سال 2024-25 میں، ایس ای سی ایل نے حصول اراضی کے بدلے 807 لوگوں کو روزگار فراہم کیا، جو کمپنی کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے  اورجو جامع، پائیدار ترقی کے تئیں اس کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

ایس ای سی ایل کے سی ایم ڈی جناب ہریش دوہن نے کہا، ‘‘ایس ای سی ایل میں، ہمارا مشن کان کنی سے آگے ہے۔ ہم اپنے آپریشنل علاقوں میں لوگوں کی زندگیوں کو مستقل روزگار اور کمیونٹی تعامل کے ذریعے بہتر بنانے کے تئیں پرعزم ہیں۔ اسنیہ ملن میلہ جیسی تقریبات ترقی کے تئیں ہمارے مجموعی نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہیں جہاں کمیونٹیز میں اعتماد پیدا کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا طویل آپریشنل کارکردگی میں پیش رفت ۔"

****

ش ح۔ م م۔ ج

Uno-680

 


(Release ID: 2127788)
Read this release in: English , Hindi , Tamil