کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی اور ہافیلے انڈیا نے مصنوعات سازی میں  اختراع اور مقامی سپلائی چین کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 08 MAY 2025 2:09PM by PIB Delhi

صنعت اور گھریلو تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور ہافیلے انڈیا پرائیویٹ  لمیٹڈ نے  7 ​​مئی 2025 کو نئی دہلی میں ایک مفاہمت نامے  (ایم او یو) پر دستخط کیے، تاکہ ہندوستان کے مصنوعات سازی اور اختراعی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے پروڈکٹ اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ای  اور کاروباری افراد کو بااختیار بنایا جا سکے۔ شراکت داری سے  لچکدار مقامی سپلائی چین بنانے اور عالمی مینوفیکچرنگ مرکز بننے کے ہندوستان کے عمل  کو تیز  ترکرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

اس اہم  تعاون کے تحت، ہافیلے ایسے اقدامات کو آگے بڑھائے گی جن سے مصنوعات سازی میں اختراع، مقامی سورسنگ اور انٹرپرینیورشپ کو  مقررہ  سرمایہ کاری، رہنمائی اور عالمی ویلیو چین میں انضمام کے ذریعے  مدد ملتی ہے۔

ہافیلے، بنیادی ڈھانچے تک رسائی، سپلائر کی ترقی کے موقعے، تکنیکی تعاون اور مارکیٹ تک رسائی کی پیشکش کرکے اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای   کے لیے اپنی حمایت کو وسعت دے گا۔ ہافیلے پہلے ہی ایک ہندوستانی آلات مینوفیکچرنگ اسٹارٹ اپ میں   2.5 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کا عہد کرچکی ہے اور آرکیٹیکچرل ہارڈویئر اور فرنیچر کی متعلقہ اشیاء کے ہندوستانی ایم ایس ایم ای  مینوفیکچررز کے لئے خریداری کے آرڈر میں توسیع کردی ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی اسٹارٹ اپ انڈیا کے ذریعے ماحولیاتی نظام تک رسائی کو آسان بنائے گا، اسٹارٹ اپ کنکشن، پروگرام میں شرکت، اور کو-برانڈنگ  نظام کو فعال کرے گا۔

ڈی پی آئی آئی ٹی  کے جوائنٹ سکریٹری جناب  سنجیو نے کہا ’’ہافیلے انڈیا کے ساتھ شراکت داری صنعتی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے ہمارے نقطہ نظر کی مثال پیش کرتی ہے۔ یہ میک ان انڈیا ویژن کے مطابق پائیدار مینوفیکچرنگ ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے دنیا کے  بہترین طور طریقوں اور مقامی کاروباری توانائی کو  یکجا کرتا ہے۔‘‘

فرینک شلوڈر، منیجنگ ڈائریکٹر - جنوبی ایشیا، ہافیلے ، نے مزید کہا ’’ ہافیلے میں، ہمیں یقین ہے کہ ہندوستان کی اختراع اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیت بے مثال ہے۔ اس مفاہمت نامے کے ذریعے، ہم ہندوستانی کاروباریوں اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ اپنی مصروفیت کو مزید گہرا کرنے اور آج ’ہندوستان  کے لیے  ہندوستان  ‘ اور  کل ’دنیا کے لیے  ہندوستان ‘ کے  تصور پرمل  کر کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

مفاہمت نامے  پر دونوں اداروں کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں ڈاکٹر سومیت جارنگل، ڈائریکٹر، ڈی پی آئی آئی ٹی اور مسٹر فرینک شلوڈر، منیجنگ ڈائریکٹر - جنوبی ایشیا، ہافیلے انڈیا نے دستخط کیے۔ اس مفاہمت نامے پر   باہمی معاہدے کی بنیاد پر توسیع کی گنجائش کے ساتھ دستخط کی تاریخ سے دو سال کی مدت تک  عمل کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا س ۔ ن م۔

U-666

                          


(Release ID: 2127700)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil