وزارات ثقافت
بدھ کی تعلیمات کی عکاسی کرنے والے گہرے تعاون اور امن کو دیرپا بنانے کے لیے مفاہمت نامے
Posted On:
07 MAY 2025 8:31PM by PIB Delhi
اقوام متحدہ (یو این) یوم ویساک 2025 کے موقع پر ہندوستان سے لائے گئے بدھ کے مقدس آثار کی ویتنام میں نمائش کے دوران، ہندوستانی وفد کے سربراہ ، مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور پارلیمانی امور، جناب کرن رجیجو، کی موجودگی میں بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی ) کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شارتسے کھینسور رنپوچھے جنگچپ چوئڈن اور نیشنل ویتنام بدھسٹ ایسوسی ایشن (وی بی ایس) کے صدر اور آئی بی سی کے دھما کونسل کے ممبر عزت مآب ڈاکٹر تھیچ تھین نان، نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

اس مفاہمت نامے پر 29 مئی 2022 کو دونوں اداروں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی تعمیل میں دستخط کیے گئے تھے، جس کا مقصد تعاون کو گہرا کرنا اور مہاتما بدھ کی تعلیمات میں موجود ہمدردی، حکمت اور امن کے مشترکہ نظریات کو آگے بڑھانا ہے۔

بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کے ویتنام باب کے باضابطہ آغاز کے موقع پر ہونے والے اس اعلامیے پر سنگھ کے نائب صدر موسٹ وان تھیچ تھین فاپ اور ہندوستان کی جانب سے آئی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل جناب ابھیجیت ہلدر نے بھی دستخط کیے تھے۔ ویتنام میں ہندوستانی سفیر شری سندیپ آریہ اور موسٹ وین ڈاکٹر تھیچ ناٹ ٹو، ویتنام بدھسٹ یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر اور آئی بی سی کے نائب صدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ویتنامی ایسوسی ایشن کے کئی سینئر ممبران موجود تھے جن میں وی بی ایس کے ممبران بھی شامل تھے جو وی بی ایس میں ہندوستان سے متعلق سرگرمیوں میں سرگرم عمل رہے ہیں۔

یہ باب ویتنام اور اس سے آگے بدھ دھام کی بنیادی اقدار کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، عالمی امن، ہم آہنگی اور پائیدار ترقی میں تعاون کرے گا۔ یہ بدھ مت کی روایات، اسکولوں اور تمام اقوام کے پیروکاروں کے درمیان بھائی چارے کے بندھن کو بھی مضبوط کرے گا۔
یہ ثقافتی، تعلیمی اور انسانی ہمدردی کے تبادلے کے پروگراموں میں بھی سہولت فراہم کرے گا اور تحقیق، اشاعتوں اور پروگراموں کی مدد کرے گا جو بدھ مت کی تعلیمات کو سمجھنے اور پھیلانے میں اضافہ کرتے ہیں۔
یہ معاہدہ ویتنام کی بدھ برادری کو آئی بی سی کے تعاون سے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں نمائندگی کرنے کے قابل بناتا ہے۔
آئی بی سی اور وی بی ایس آئی بی سی کے آغاز سے ہی روایتی شراکت دار رہے ہیں۔ وی بی ایس کے سینئر ممبران آئی بی سی کی گورننگ باڈی کے ممبر ہیں۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے بدھ مت کے اداروں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
*****
U.No:662
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2127608)
Visitor Counter : 10