کانکنی کی وزارت
مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے نان- فیرس میٹل ری سائیکلنگ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے ویب سائٹ اور اسٹیک ہولڈرز کے پورٹل کا آغاز کیا
Posted On:
07 MAY 2025 5:56PM by PIB Delhi
کوئلہ اور معدنیات کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج کوئلہ اور معدنیات کے وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے اور معدنیات کی وزارت اور جے این اے آر ڈی ڈی سی کے سینئر حکام کی موجودگی میں نان -فیرس میٹل ری سائیکلنگ کی مخصوص ویب سائٹ اور اسٹیک ہولڈرز پورٹل – https://nfmrecycling.jnarddc.gov.in – کا آغاز کیا۔ اس پہل کا مقصد ہندوستان میں منظم، شفاف اور پائیدار ری سائیکلنگ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔
نیشنل نان -فیرس میٹل اسکریپ ری سائیکلنگ فریم ورک کے نفاذ کی گائیڈ لائن کے تحت تیار کئے جانے والے اس پلیٹ فارم کو کلیدی سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے، ڈیٹا کی نمائش کو بہتر بنانے، اور الیومینیم، کاپر، لیڈ، زنک، اور دیگر اہم عناصر کی ری سائیکلنگ میں ثبوت پر مبنی پالیسی سازی کی حمایت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا، "ہندوستان ایک ایسی سرکلر اکانومی بنانے کے لیے عہد بند ہے جو اپنے وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال کرسکے۔ یہ پورٹل نہ صرف ری سائیکلنگ کے شعبے میں بر وقت ڈیٹا کی نمائش فراہم کرے گا بلکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو باخبر فیصلے کرنے، خلاء کو پر کرنے، اور اپنے نان- فیروس میٹل سیکٹر کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے بااختیار بنائے گا۔"
وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے اس پہل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "یہ پورٹل ری سائیکلنگ کی ویلیو چین کو مضبوط بنانے اور شفافیت اور ڈیٹا پر مبنی پالیسی سپورٹ کے ذریعے صنعت کی شراکت کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی ضروری قدم ہے۔"
یہ ویب سائٹ معلومات کی ترسیل، آگہی پیدا کرنے، اور ری سائیکلرز، ڈسمینٹلرز، ایگریگیٹرز، صنعتی تنظیموں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ مشغولیت بڑھانے کے لیے قومی مرکز کے طور پر کام کرے گی۔ اس میں حکومتی اقدامات کو نمایاں کیا جاتا ہے، متعلقہ فریقوں کی میٹنگوں اور پالیسی سازی میں پیش رفت کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کیا جاتا ہے، اور قومی شماریات ، معیارات، اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق حصولیابیوں تک رسائی فراہم ہوتی ہے ۔
یہ مربوط پورٹل صنعت کے شرکاء کے اندراج اور خام مال کی کھپت، ری سائیکلنگ کی صلاحیت، ٹیکنالوجی کے استعمال، اور افرادی قوت کے رجحانات کے بارے میں اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مددگار ہے- جس سے تحقیق اور ترقی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور ہنرمندی کی بہتری کے شعبوں میں مستقبل کی مداخلتوں کے لیے مدد مل سکتی ہے۔
اس پہل کی اہم خصوصیات یہ ہیں :
- ڈسمینٹلرز، ری سائیکلرز، تاجرین اور کلیکشن کے مراکز کی قومی رجسٹری۔
- خام مال کے بہاؤ، مصنوعات کی اقسام، ٹیکنالوجی کو اپنانے، اور افرادی قوت کے ڈیٹا کو ٹریک کرنے کے ٹولز
- پرفارمنس بینچ مارکنگ کی میکانزم
- علاقائی اور شعبہ جاتی انفراسٹرکچر اور مہارتوں کے فرق کی نشاندہی
- معیارات، سرٹیفیکیشن سسٹمز، اور آگاہی کی مہمات کی تیاری میں معاونت
- یہ پہل ہندوستان کے نان- فیرس میٹل ری سائیکلنگ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے اور سرکلر اکانومی، پائیداری، اور وسائل پر مبنی کارکردگی کے قومی وژن کے ساتھ موافقت کی طرف اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔
*****
ش ح۔ م ش ع۔ خ م
(U N.659)
(Release ID: 2127576)