وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی بحری دفاعی نمائش (امڈیکس)  - 2025

Posted On: 07 MAY 2025 2:54PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا جہاز  آئی این ایس کلتن چانگی نمائشی مرکز میں بین الاقوامی بحری دفاعی نمائش امڈیکس ایشیا 2025 میں شرکت کے لیے سنگاپور پہنچا۔

یہ دورہ ہندوستانی بحریہ کی آپریشنل تعیناتی کا  ایک حصہ ہے اور ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان مضبوط سمندری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔

اپنے قیام کے دوران، بحری جہاز کا عملہ دو طرفہ/کثیررخی سرگرمیوں کے سلسلے میں مصروف ہو گا، جس میں جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ اور امڈیکس ایشیا 2025 کی دیگر شرکت کرنے والی بحریہ کے ساتھ پیشہ ورانہ تبادلے شامل ہیں۔

ان مصروفیات کا مقصد بحری تعاون کو مضبوط بنانا، باہمی تعاون کو بڑھانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔

اسکولی بچوں کے لیے گائیڈڈ ٹور،  شرکت کرنے والی بحریہ کے  عملے کا ایک دوسرے کے جہاز معائنہ  اور دفاعی صنعتوں کے لیے منظم دورے  کا منصوبہ بحری سلامتی اور ہندوستان کے بحری ورثے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

یہ دورہ دونوں بحری شراکت داروں ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان علاقائی سلامتی، استحکام اور  دیرینہ دوستی کے تئیں ہندوستانی بحریہ کے عزم کو  ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(14)KDL1.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(17)49B2.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)(14)GQLF.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع ۔ ن م۔

U- 652

                          


(Release ID: 2127502)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil